التين ⁦۹۵:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۷ · پارہ ۳۰

وَهَٰذَا ٱلۡبَلَدِ ٱلۡأَمِينِ

Wahatha albaladi al-ameen

تراجم

اور اس امن والے شہر کی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے، جس میں قتال کی اجازت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جو اس میں داخل ہو جائے، اسے بھی امن حاصل ہو جاتا ہے۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ دراصل تین مقامات کی قسم ہے، جن میں سے ہر ایک جگہ میں جلیل القدر، صاحب شریعت پیغمبر مبعوث ہوا۔ انجیر اور زیتون سے مراد وہ علاقہ ہے جہاں اس کی پیداوار ہے اور وہ ہے بیت المقدس، جہاں حضرت عیسیٰ (عليه السلام) پیغمبر بن کر ائے۔ طور سینا یا سینین پر حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو نبوت عطا کی گئی اور شہر مکہ میں سید الرسل حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ہوئی۔ ابن کثیر ) ۔

اور اس امن وامان والے شہر کی۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : انجیر اور زیتون فلسطین اور شام میں زیادہ پیدا ہوتے ہیں، اس لیے ان سے فلسطین کے علاقے کی طرف اشارہ ہے جہاں حضرت عیسیٰ ؑ کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا تھا، اور انہیں انجیل عطا فرمائی گئی تھی۔ اور صحرائے سینا کا پہاڑ طور وہ ہے جس پر حضرت موسیٰ ؑ کو پیغمبر بنا کر بھیجا گیا، اور آپ پر قرآن کریم نازل ہوا۔ ان تینوں کی قسم کھانے سے مقصود یہ ہے کہ جو بات آگے کہی جا رہی ہے، وہ ان تینوں کتابوں میں درج ہے، اور تینوں پیغمبروں نے اپنی اپنی امتوں کو بتائی ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَهَٰذَاwahādhāاور قسم ہے اس
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · تنبیہ · اسمِ اشارہ
  2. ٱلْبَلَدِl-baladiشہر کی
    مادہ
    بلد
    اصل لفظ
    بَلَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. ٱلْأَمِينِl-amīniجو پر امن ہے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    أَمِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور اس امن والے شہر کی (١) ٣۔١ اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے، جس میں قتال کی اجازت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جو اس میں داخل ہو جائے، اسے بھی امن حاصل ہوتا ہے۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ دراصل تین مقامات کی قسم ہے جن میں سے ہر ایک جگہ میں جلیل القدر پیغمبر مبعوث ہوئے، انجیر اور زیتون سے مراد وہ علاقہ ہے جہاں پر اس کی پیداوار ہوئی اور وہ ہے بیت المقدس، جہاں حضرت عیسیٰ پیغمبر بن کر آئے، سنین پر حضرت موسیٰ کو نبوت ملی، اور شہر مکہ میں سیدالرسل حضرت محمد کی بعثت ہوئی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan