التين ⁦۹۵:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۷ · پارہ ۳۰

أَلَيۡسَ ٱللَّهُ بِأَحۡكَمِ ٱلۡحَٰكِمِينَ

Alaysa Allahu bi-ahkami alhakimeen

تراجم

کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔ پہلے گزر چکا ہے کہ ایک ضعیف حدیث میں اس کا یہ جواب دینا منقول ہے۔ بَلَى، وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ ) ( الترمذي ) ۔

کیا اللہ سارے حکمرانوں سے بڑھ کر حکمران نہیں ہے ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : ابو داؤد اور ترمذی کی ایک حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت کے پڑھنے کے وقت یہ کہنا مستحب ہے کہ“ بَلٰی وانَا عَلٰی ذٰلِکَ مِنَ ا لشَّاہِدِیْنَ ”(کیوں نہیں ؟ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سارے حکمرانوں سے بڑھ کر حکمران ہے)

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَيْسَalaysaکیا نہیں ہے
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · فعل
  2. ٱللَّهُl-lahuاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  3. بِأَحْكَمِbi-aḥkamiسب فیصلہ کرنے والوں میں بڑھ کر
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    أَحْكَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  4. ٱلْحَٰكِمِينَl-ḥākimīnaفیصلہ کرنے والا
    مادہ
    حكم
    اصل لفظ
    حاكِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

کیا اللہ تعالٰی سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (۱) ۸۔۱جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan