The Grave and the Fate of Souls
موضوعات کے نام انگریزی میں ہیں۔
آیات
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
ابراهيم ۱۴:۲۷ · صفحہ ۲۵۹
يُثَبِّتُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ بِٱلۡقَوۡلِ ٱلثَّابِتِ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَا وَفِي ٱلۡأٓخِرَةِۖ وَيُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلظَّٰلِمِينَۚ وَيَفۡعَلُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ
ایمان والوں کو اللہ تعالیٰ پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی[1] ، ہاں ناانصاف لوگوں کو اللہ بہکا دیتا ہے اور اللہ جو چاہے کر گزرے.
المؤمنون ۲۳:۹۹ · صفحہ ۳۴۸
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُمُ ٱلۡمَوۡتُ قَالَ رَبِّ ٱرۡجِعُونِ
یہاں تک کہ جب ان میں کسی کو موت آنے لگتی ہے تو کہتا ہے اے میرے پروردگار! مجھے واپس لوٹا دے
المؤمنون ۲۳:۱۰۰ · صفحہ ۳۴۸
لَعَلِّيٓ أَعۡمَلُ صَٰلِحٗا فِيمَا تَرَكۡتُۚ كَلَّآۚ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَاۖ وَمِن وَرَآئِهِم بَرۡزَخٌ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ
کہ اپنی چھوڑی ہوئی دنیا میں جا کر نیک اعمال کر لوں[1] ، ہرگز ایسا نہیں ہوگا[2]، یہ تو صرف ایک قول ہے جس کا یہ قائل[3] ہے، ان کے پس پشت تو ایک حجاب ہے، ان کے دوباره جی اٹھنے کے دن تک.[4]
المؤمنون ۲۳:۱۰۱ · صفحہ ۳۴۸
فَإِذَا نُفِخَ فِي ٱلصُّورِ فَلَآ أَنسَابَ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَئِذٖ وَلَا يَتَسَآءَلُونَ
پس جب کہ صور پھونک دیا جائے گا اس دن نہ تو آپس کے رشتے دار ہی رہیں گے، نہ آپس کی پوچھ گچھ.[1]
المؤمنون ۲۳:۱۰۲ · صفحہ ۳۴۸
فَمَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُفۡلِحُونَ
جن کی ترازو کا پلہ بھاری ہوگیا وه تو نجات والے ہوگئے.
المؤمنون ۲۳:۱۰۳ · صفحہ ۳۴۸
وَمَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓاْ أَنفُسَهُمۡ فِي جَهَنَّمَ خَٰلِدُونَ
اور جن کے ترازو کا پلہ ہلکا ہوگیا یہ ہیں وه جنہوں نے اپنا نقصان آپ کر لیا جو ہمیشہ کے لئے جہنم واصل ہوئے.
المؤمنون ۲۳:۱۰۴ · صفحہ ۳۴۸
تَلۡفَحُ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ وَهُمۡ فِيهَا كَٰلِحُونَ
ان کے چہروں کو آگ جھلستی رہے گی[1] اور وه وہاں بدشکل بنے ہوئے ہوں گے.[2]
المؤمنون ۲۳:۱۰۵ · صفحہ ۳۴۹
أَلَمۡ تَكُنۡ ءَايَٰتِي تُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ
کیا میری آیتیں تمہارے سامنے تلاوت نہیں کی جاتی تھیں؟ پھر بھی تم انہیں جھٹلاتے تھے.
المؤمنون ۲۳:۱۰۶ · صفحہ ۳۴۹
قَالُواْ رَبَّنَا غَلَبَتۡ عَلَيۡنَا شِقۡوَتُنَا وَكُنَّا قَوۡمٗا ضَآلِّينَ
کہیں گے کہ اے پروردگار! ہماری بدبختی ہم پر غالب[1] آگئی (واقعی) ہم تھے ہی گمراه.
المؤمنون ۲۳:۱۰۷ · صفحہ ۳۴۹
رَبَّنَآ أَخۡرِجۡنَا مِنۡهَا فَإِنۡ عُدۡنَا فَإِنَّا ظَٰلِمُونَ
اے ہمارے پروردگار! ہمیں یہاں سے نجات دے اگر اب بھی ہم ایسا ہی کریں تو بےشک ہم ﻇالم ہیں.
المؤمنون ۲۳:۱۰۸ · صفحہ ۳۴۹
قَالَ ٱخۡسَـُٔواْ فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ
اللہ تعالیٰ فرمائے گا پھٹکارے ہوئے یہیں پڑے رہو اور مجھ سے کلام نہ کرو.
المؤمنون ۲۳:۱۰۹ · صفحہ ۳۴۹
إِنَّهُۥ كَانَ فَرِيقٞ مِّنۡ عِبَادِي يَقُولُونَ رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغۡفِرۡ لَنَا وَٱرۡحَمۡنَا وَأَنتَ خَيۡرُ ٱلرَّٰحِمِينَ
میرے بندوں کی ایک جماعت تھی جو برابر یہی کہتی رہی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم ایمان ﻻچکے ہیں تو ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما تو سب مہربانوں سے زیاده مہربان ہے.
المؤمنون ۲۳:۱۱۰ · صفحہ ۳۴۹
فَٱتَّخَذۡتُمُوهُمۡ سِخۡرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوۡكُمۡ ذِكۡرِي وَكُنتُم مِّنۡهُمۡ تَضۡحَكُونَ
(لیکن) تم انہیں مذاق میں ہی اڑاتے رہے یہاں تک کہ (اس مشغلے نے) تم کو میری یاد (بھی) بھلا دی اور تم ان سے مذاق ہی کرتے رہے.
المطففين ۸۳:۷ · صفحہ ۵۸۸
كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٖ
یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال سِجِّينٌ میں ہے.[1]
المطففين ۸۳:۸ · صفحہ ۵۸۸
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا سِجِّينٞ
تجھے کیا معلوم سِجِّينٌ کیا ہے؟
المطففين ۸۳:۹ · صفحہ ۵۸۸
كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ
(یہ تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
المطففين ۸۳:۱۰ · صفحہ ۵۸۸
وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ
اس دن جھٹلانے والوں کی بڑی خرابی ہے.
المطففين ۸۳:۱۱ · صفحہ ۵۸۸
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوۡمِ ٱلدِّينِ
جو جزا وسزا کے دن کو جھٹلاتے رہے.
المطففين ۸۳:۱۲ · صفحہ ۵۸۸
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعۡتَدٍ أَثِيمٍ
اسے صرف وہی جھٹلاتا ہےجو حد سے آگے نکل جانے واﻻ (اور) گناه گار ہوتا ہے.
المطففين ۸۳:۱۳ · صفحہ ۵۸۸
إِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ءَايَٰتُنَا قَالَ أَسَٰطِيرُ ٱلۡأَوَّلِينَ
جب اس کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہہ دیتا ہے کہ یہ اگلوں کے افسانے ہیں.[1]
المطففين ۸۳:۱۴ · صفحہ ۵۸۸
كَلَّاۖ بَلۡۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ
یوں نہیں[1] بلکہ ان کے دلوں پر ان کےاعمال کی وجہ سے زنگ (چڑھ گیا) ہے.[2]
المطففين ۸۳:۱۵ · صفحہ ۵۸۸
كَلَّآ إِنَّهُمۡ عَن رَّبِّهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّمَحۡجُوبُونَ
ہرگز نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سےاوٹ میں رکھے جائیں گے.[1]
المطففين ۸۳:۱۶ · صفحہ ۵۸۸
ثُمَّ إِنَّهُمۡ لَصَالُواْ ٱلۡجَحِيمِ
پھر یہ لوگ بالیقین جہنم میں جھونکے جائیں گے.
المطففين ۸۳:۱۷ · صفحہ ۵۸۸
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
پھر کہہ دیا جائے گا کہ یہی ہے وه جسے تم جھٹلاتے رہے.
المطففين ۸۳:۱۸ · صفحہ ۵۸۸
كَلَّآ إِنَّ كِتَٰبَ ٱلۡأَبۡرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ
لرگزنہیں،بےشک نیکوکاروں کے اعمال نامے علییں میں ہیں .[1]
المطففين ۸۳:۱۹ · صفحہ ۵۸۸
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
اورتجھے کیا پتہ کہ عِلِّیین کیا ہے؟
المطففين ۸۳:۲۰ · صفحہ ۵۸۸
كِتَٰبٞ مَّرۡقُومٞ
(وه تو) لکھی ہوئی کتاب ہے.
المطففين ۸۳:۲۱ · صفحہ ۵۸۸
يَشۡهَدُهُ ٱلۡمُقَرَّبُونَ
مقرب (فرشتے) اس کا مشاہده کرتے ہیں.
المطففين ۸۳:۲۲ · صفحہ ۵۸۸
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ لَفِي نَعِيمٍ
یقیناً نیک لوگ (بڑی) نعمتوں میں ہوں گے.
المطففين ۸۳:۲۳ · صفحہ ۵۸۸
عَلَى ٱلۡأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
مسہریوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے.
المطففين ۸۳:۲۴ · صفحہ ۵۸۸
تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِهِمۡ نَضۡرَةَ ٱلنَّعِيمِ
تو ان کے چہروں سے ہی نعمتوں کی تروتازگی پہچان لے گا.[1]
المطففين ۸۳:۲۵ · صفحہ ۵۸۸
يُسۡقَوۡنَ مِن رَّحِيقٖ مَّخۡتُومٍ
یہ لوگ سربمہر خالص شراب پلائے جائیں گے.[1]
المطففين ۸۳:۲۶ · صفحہ ۵۸۸
خِتَٰمُهُۥ مِسۡكٞۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلۡيَتَنَافَسِ ٱلۡمُتَنَٰفِسُونَ
جس پر مشک کی مہر ہوگی، سبقت لے جانے والوں کو اسی میں سبقت کرنی چاہئے.[1]
المطففين ۸۳:۲۷ · صفحہ ۵۸۸
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسۡنِيمٍ
اور اس کی آمیزش تسنیم کی ہوگی.[1]
المطففين ۸۳:۲۸ · صفحہ ۵۸۸
عَيۡنٗا يَشۡرَبُ بِهَا ٱلۡمُقَرَّبُونَ
(یعنی) وه چشمہ جس کا پانی مقرب لوگ پیئں گے.