صفحہ ۳۷۱
الشعراء
وَٱجۡعَل لِّي لِسَانَ صِدۡقٖ فِي ٱلۡأٓخِرِينَ
آیت ۲۶:۸۴ کھولیںاور میرا ذکر خیر پچھلے لوگوں میں بھی باقی رکھ.[1]
وَٱجۡعَلۡنِي مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
آیت ۲۶:۸۵ کھولیںمجھے نعمتوں والی جنت کے وارﺛوں میں سے بنادے.
وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
آیت ۲۶:۸۶ کھولیںاور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.[1]
وَلَا تُخۡزِنِي يَوۡمَ يُبۡعَثُونَ
آیت ۲۶:۸۷ کھولیںاور جس دن کے لوگ دوباره جلائے جائیں مجھے رسوا نہ کر.[1]
يَوۡمَ لَا يَنفَعُ مَالٞ وَلَا بَنُونَ
آیت ۲۶:۸۸ کھولیںجس دن کہ مال اور اوﻻد کچھ کام نہ آئے گی.
إِلَّا مَنۡ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلۡبٖ سَلِيمٖ
آیت ۲۶:۸۹ کھولیںلیکن فائده واﻻ وہی ہوگا جو اللہ تعالیٰ کے سامنے بے عیب دل لے کر جائے.[1]
وَأُزۡلِفَتِ ٱلۡجَنَّةُ لِلۡمُتَّقِينَ
آیت ۲۶:۹۰ کھولیںاور پرہیزگاروں کے لیے جنت بالکل نزدیک ﻻدی جائے گی.
وَبُرِّزَتِ ٱلۡجَحِيمُ لِلۡغَاوِينَ
آیت ۲۶:۹۱ کھولیںاور گمراه لوگوں کے لیے جہنم ﻇاہر کردی جائے گی.[1]
وَقِيلَ لَهُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡبُدُونَ
آیت ۲۶:۹۲ کھولیںاور ان سے پوچھا جائے گا کہ جن کی تم پوجا کرتے رہے وه کہاں ہیں؟
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلۡ يَنصُرُونَكُمۡ أَوۡ يَنتَصِرُونَ
آیت ۲۶:۹۳ کھولیںجو اللہ تعالیٰ کے سوا تھے[1] ، کیاوه تمہاری مدد کرتے ہیں؟ یا کوئی بدلہ لے سکتے ہیں.[2]
فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ
آیت ۲۶:۹۴ کھولیںپس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.[1]
وَجُنُودُ إِبۡلِيسَ أَجۡمَعُونَ
آیت ۲۶:۹۵ کھولیںاور ابلیس کے تمام کے تمام لشکر[1] بھی، وہاں.
قَالُواْ وَهُمۡ فِيهَا يَخۡتَصِمُونَ
آیت ۲۶:۹۶ کھولیںآپس میں لڑتے جھگڑتے ہوئے کہیں گے.
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِي ضَلَٰلٖ مُّبِينٍ
آیت ۲۶:۹۷ کھولیںکہ قسم اللہ کی! یقیناً ہم تو کھلی غلطی پر تھے.
إِذۡ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۹۸ کھولیںجبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.[1]
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلۡمُجۡرِمُونَ
آیت ۲۶:۹۹ کھولیںاور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.[1]
فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ
آیت ۲۶:۱۰۰ کھولیںاب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٖ
آیت ۲۶:۱۰۱ کھولیںاور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.[1]
فَلَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَكُونَ مِنَ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۰۲ کھولیںاگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.[1]
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۰۳ کھولیںیہ ماجرا یقیناً ایک زبردست نشانی ہے[1] ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے نہیں.[2]
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۲۶:۱۰۴ کھولیںیقیناً آپ کا پروردگار ہی غالب مہربان ہے.
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوحٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۲۶:۱۰۵ کھولیںقوم نوح نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.[1]
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت ۲۶:۱۰۶ کھولیںجبکہ ان کے بھائی[1] نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ کیا تمہیں اللہ کا خوف نہیں!
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۲۶:۱۰۷ کھولیںسنو! میں تمہاری طرف اللہ کا امانتدار رسول ہوں.[1]
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت ۲۶:۱۰۸ کھولیںپس تمہیں اللہ سے ڈرنا چاہئے اور میری بات ماننی چاہئے.[1]
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۱۰۹ کھولیںمیں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں چاہتا، میرا بدلہ تو صرف رب العالمین کے ہاں ہے.[1]
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت ۲۶:۱۱۰ کھولیںپس تم اللہ کا خوف رکھو اور میری فرمانبرداری کرو.[1]
۞قَالُوٓاْ أَنُؤۡمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلۡأَرۡذَلُونَ
آیت ۲۶:۱۱۱ کھولیںقوم نے جواب دیا کہ ہم تجھ پر ایمان ﻻئیں! تیری تابعداری تو رذیل لوگوں نے کی ہے.[1]