الشعراء ⁦۲۶:۹۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۱ · پارہ ۱۹

فَكُبۡكِبُواْ فِيهَا هُمۡ وَٱلۡغَاوُۥنَ

Fakubkiboo feeha hum walghawoon

تراجم

پس وه سب اور کل گمراه لوگ جہنم میں اوندھے منھ ڈال دیے جائیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی معبودین اور عابدین سب کو مال ڈنگر کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا جائے گا۔

پھر ان کو اور گمراہوں کو بھی اوندھے منہ دوزخ میں ڈال دیا جائے گا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی ان گمراہوں کے ساتھ ان کے جھوٹے معبودوں کو بھی دوزخ میں ڈالا جائے گا، ان میں سے بعض تو وہ ہیں جنہوں نے خود اپنی خدائی کا دعوی کیا تھا، اور بعض پتھر کے بت ہیں، ان کو یہ دکھانے کے لیے دوزخ میں ڈالا جائے گا کہ جن کو یہ گمراہ لوگ معبود سمجھتے تھے، ان کا حشر بھی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَكُبْكِبُوا۟fakub'kibūتو وہ اوندھے منہ گرائیں جائیں گے
    مادہ
    كبكب
    اصل لفظ
    كُبْكِبُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. فِيهَاfīhāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. هُمْhumوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  4. وَٱلْغَاوُۥنَwal-ghāwūnaاور بہکے ہوئے لوگ
    مادہ
    غوي
    اصل لفظ
    غاوي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

پس وہ سب اور کل گمراہ لوگ جہنم میں اوندھے منہ ڈال دیئے جائیں گے (١)۔ ٩٤۔١ یعنی معبودین اور عابدین سب کو مال ڈنگر کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ڈال دیا جائے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan