الشعراء ⁦۲۶:۸۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۱ · پارہ ۱۹

وَٱغۡفِرۡ لِأَبِيٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ

Waghfir li-abee innahu kanamina addalleen

تراجم

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وه گمراہوں میں سے تھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ دعا اس وقت کی تھی، جب ان پر یہ واضح نہیں تھا کہ مشرک (اللہ کے دشمن) کے لیے دعائے مغفرت جائز نہیں ،جب اللہ نے یہ واضح کردیا، تو انہوں نے اپنے باپ سے بھی بیزاری کا اظہار کردیا۔ (التوبة: 114)

اور میرے باپ کی مغفرت فرما، یقینا وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : سورة مریم (19: 47) میں گزرچکا ہے کہ حضرت ابراہیم ؑ نے اپنے باپ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی مغفرت کی دعا کریں گے، لیکن جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ممانعت آگئی اور معلوم ہوگیا کہ وہ کبھی ایمان نہیں لائے گا تو انہوں نے بھی اس سے براءت کا اظہار فرمادیا، جیسا کہ سورة توبہ (9: 114) میں گزرچکا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱغْفِرْwa-igh'firاور بخش دے
    مادہ
    غفر
    اصل لفظ
    غَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. لِأَبِىٓli-abīمیرے باپ کو
    مادہ
    ابو
    اصل لفظ
    أَب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  3. إِنَّهُۥinnahuکیونکہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  4. كَانَkānaہے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. مِنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. ٱلضَّآلِّينَl-ḍālīnaبھٹکے ہوئے لوگوں
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضالّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور میرے باپ کو بخش دے یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا (١) ٨٦۔١ یہ دعا اس وقت کی تھی، جب ان پر واضح نہیں تھا کہ مشرک (اللہ کے دشمن) کے لئے دعائے مغفرت جائز نہیں، جب اللہ نے واضح کر دیا، تو انہوں نے اپنے باپ سے بیزاری کا اظہار کر دیا (وَمَا كَانَ اسْتِغْفَارُ اِبْرٰهِيْمَ لِاَبِيْهِ اِلَّا عَنْ مَّوْعِدَةٍ وَّعَدَھَآ اِيَّاهُ ۚ فَلَمَّا تَـبَيَّنَ لَهٗٓ اَنَّهٗ عَدُوٌّ لِّلّٰهِ تَبَرَّاَ مِنْهُ ۭ اِنَّ اِبْرٰهِيْمَ لَاَوَّاهٌ حَلِيْمٌ) 9۔ التوبہ:114)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan