Gardeners
موضوعات کے نام انگریزی میں ہیں۔
آیات
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
القلم ۶۸:۱۷ · صفحہ ۵۶۵
إِنَّا بَلَوۡنَٰهُمۡ كَمَا بَلَوۡنَآ أَصۡحَٰبَ ٱلۡجَنَّةِ إِذۡ أَقۡسَمُواْ لَيَصۡرِمُنَّهَا مُصۡبِحِينَ
بیشک ہم نے انہیں اسی طرح آزما لیا[1] جس طرح ہم نے باغ والوں کو[2] آزمایا تھا جبکہ انہوں نے قسمیں کھائیں کہ صبح ہوتے ہی اس باغ کے پھل اتار لیں گے.[3]
القلم ۶۸:۱۸ · صفحہ ۵۶۵
وَلَا يَسۡتَثۡنُونَ
اور انشاءاللہ نہ کہا.
القلم ۶۸:۱۹ · صفحہ ۵۶۵
فَطَافَ عَلَيۡهَا طَآئِفٞ مِّن رَّبِّكَ وَهُمۡ نَآئِمُونَ
پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے.[1]
القلم ۶۸:۲۰ · صفحہ ۵۶۵
فَأَصۡبَحَتۡ كَٱلصَّرِيمِ
پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی.[1]
القلم ۶۸:۲۱ · صفحہ ۵۶۵
فَتَنَادَوۡاْ مُصۡبِحِينَ
اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں.
القلم ۶۸:۲۲ · صفحہ ۵۶۵
أَنِ ٱغۡدُواْ عَلَىٰ حَرۡثِكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰرِمِينَ
کہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو.
القلم ۶۸:۲۳ · صفحہ ۵۶۵
فَٱنطَلَقُواْ وَهُمۡ يَتَخَٰفَتُونَ
پھر یہ سب چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے.[1]
القلم ۶۸:۲۴ · صفحہ ۵۶۵
أَن لَّا يَدۡخُلَنَّهَا ٱلۡيَوۡمَ عَلَيۡكُم مِّسۡكِينٞ
کہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے.[1]
القلم ۶۸:۲۵ · صفحہ ۵۶۵
وَغَدَوۡاْ عَلَىٰ حَرۡدٖ قَٰدِرِينَ
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے۔ (سمجھ رہے تھے) کہ ہم قابو پاگئے.[1]
القلم ۶۸:۲۶ · صفحہ ۵۶۵
فَلَمَّا رَأَوۡهَا قَالُوٓاْ إِنَّا لَضَآلُّونَ
جب انہوں نے باغ دیکھا[1] تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ[2] بھول گئے.
القلم ۶۸:۲۷ · صفحہ ۵۶۵
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُومُونَ
نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی.[1]
القلم ۶۸:۲۸ · صفحہ ۵۶۵
قَالَ أَوۡسَطُهُمۡ أَلَمۡ أَقُل لَّكُمۡ لَوۡلَا تُسَبِّحُونَ
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟[1]
القلم ۶۸:۲۹ · صفحہ ۵۶۵
قَالُواْ سُبۡحَٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَٰلِمِينَ
تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے.[1]
القلم ۶۸:۳۰ · صفحہ ۵۶۵
فَأَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلَىٰ بَعۡضٖ يَتَلَٰوَمُونَ
پھر وه ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے.
القلم ۶۸:۳۱ · صفحہ ۵۶۵
قَالُواْ يَٰوَيۡلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَٰغِينَ
کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے.
القلم ۶۸:۳۲ · صفحہ ۵۶۵
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبۡدِلَنَا خَيۡرٗا مِّنۡهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب[1] اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں.
القلم ۶۸:۳۳ · صفحہ ۵۶۵
كَذَٰلِكَ ٱلۡعَذَابُۖ وَلَعَذَابُ ٱلۡأٓخِرَةِ أَكۡبَرُۚ لَوۡ كَانُواْ يَعۡلَمُونَ
یوں ہی آفت آتی ہے[1] اور آخرت کی آفت بہت بڑی ہے۔ کاش انہیں سمجھ ہوتی.[2]