العلق
Al-Alaq
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
آیت ۹۶:۱ کھولیںپڑھو اپنے پروردگار کا نام لے کر جس نے سب کچھ پیدا کیا۔ [1]
- : اس سورت کی پہلی پانچ آیتیں سب سے پہلی وحی ہے، جو آنحضرت ﷺ پر غار حرا میں نازل ہوئی، آپ نبوت سے پہلے کئی کئی دن اس غار میں عبادت کیا کرتے تھے، ایک روز اسی دوران حضرت جبرئیل ؑ آپ کے پاس آئے، اور آپ کو دبایا اور کہا کہ ”پڑھو“ آپ نے فرمایا کہ ”میں تو پڑھا ہوا نہیں ہوں“ یہ مکالمہ تین مرتبہ ہوا، پھر حضرت جبرئیل نے یہ پانچ آیتیں پڑھیں۔
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
آیت ۹۶:۲ کھولیںاس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے۔
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
آیت ۹۶:۳ کھولیںپڑھو، اور تمہارا پروردگار سب سے زیادہ کرم والا ہے۔
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
آیت ۹۶:۴ کھولیںجس نے قلم سے تعلیم دی۔
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
آیت ۹۶:۵ کھولیںانسان کو اس بات کی تعلیم دی جو وہ نہیں جانتا تھا۔ [1]
- : اس میں یہ اشارہ ہے کہ اگرچہ تعلیم دینے کا عام طریقہ یہی ہے کہ قلم سے لکھی ہوئی کوئی تحریر پڑھوائی جاتی ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کے بغیر بھی کسی کو تعلیم دے سکتا ہے، چنانچہ حضور اقدس ﷺ کو امی ہونے کے باوجود وہ علوم عطا فرمائے گا جو کتاب سے پڑھنے والوں کے خیال میں بھی نہیں آئے۔
كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ
آیت ۹۶:۶ کھولیںحقیقت یہ ہے کہ انسان کھلی سرکشی کر رہا ہے۔ [1]
- : اس کے بعد سورت کے آخر تک جو آیتیں ہیں، وہ غار حراء کے مذکورہ بالا واقعے کے کافی بعد نازل ہوئی تھیں، اور ان کا واقعہ یہ ہے کہ ابوجہل آنحضرت ﷺ کا سخت دشمن تھا، ایک دن آنحضرت ﷺ حرم میں نماز پڑھ رہے تھے، اس نے آپ کو نماز پڑھنے سے منع کیا، اور یہ بھی کہا کہ اگر آپ نے نماز پڑھی تو میں (معاذاللہ) آپ کی گردن کو پاؤں سے کچل دوں گا، اس موقع پر یہ آیات نازل ہوئی تھیں۔
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ
آیت ۹۶:۷ کھولیںکیونکہ اس نے اپنے آپ کو بےنیاز سمجھ لیا ہے۔ [1]
- : یعنی اپنے مال و دولت اور سرداری کی وجہ سے اپنے آپ کو بےنیاز اور بےپرواہ سمجھتا ہے کہ کوئی مجھے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا، اگلی آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ سب کو آخر کار اللہ تعالیٰ کے پاس لوٹنا ہے، وہاں یہ ساری بےنیازی اور بےپروائی دھری رہ جائے گی۔
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ
آیت ۹۶:۸ کھولیںسچ تو یہ ہے کہ تمہارے پروردگار ہی کی طرف سب کو لوٹنا ہے۔
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ
آیت ۹۶:۹ کھولیںبھلا تم نے اس شخص کو بھی دیکھا جو ایک بندے کو منع کرتا ہے
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
آیت ۹۶:۱۰ کھولیںجب وہ نماز پڑھتا ہے ؟
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ
آیت ۹۶:۱۱ کھولیںبھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (نماز پڑھنے والا) ہدایت پر ہو۔
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ
آیت ۹۶:۱۲ کھولیںیا تقوی کا حکم دیتا ہو (تو کیا اسے روکنا گمراہی نہیں ؟)
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
آیت ۹۶:۱۳ کھولیںبھلا بتلاؤ کہ اگر وہ (روکنے والا) حق کو جھٹلاتا ہو، اور منہ موڑتا ہو۔
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
آیت ۹۶:۱۴ کھولیںکیا اسے یہ معلوم نہیں ہے کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟
كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
آیت ۹۶:۱۵ کھولیںخبردار ! اگر وہ باز نہ آیا تو ہم (اسے) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے۔
نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ
آیت ۹۶:۱۶ کھولیںاس پیشانی کے بال جو جھوٹی ہے، گنہگار ہے
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
آیت ۹۶:۱۷ کھولیںاب وہ بلالے اپنی مجلس والوں کو۔
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
آیت ۹۶:۱۸ کھولیںہم دوزخ کے فرشتوں کو بلا لیں گے۔ [1]
- : شروع میں ابوجہل نے آنحضرت ﷺ کو نماز سے روکا تھا تو آپ نے اسے جھڑک دیا تھا، اس پر ابوجہل نے کہا تھا کہ مکہ میں میری مجلس میں بڑا مجمع ہوتا ہے، وہ سب میرے ساتھ ہیں، اسکے جواب میں فرمایا گیا ہے کہ اگر وہ آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچانے کے لئے اپنی مجلس والوں کو بلائے گا تو ہم دوزخ کے فرشتوں کو بلالیں گے، بعض روایتوں میں ہے کہ ابوجہل آپ کو تکلیف پہنچانے کے لئے بڑھا تو تھا لیکن پھر رک گیا ورنہ فرشتے اسکی بوٹیاں بوٹیاں نوچ ڈالتے (الدرلمنثور)
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
آیت ۹۶:۱۹ کھولیںہرگز نہیں ! اس کی بات نہ مانو، اور سجدہ کرو، اور قریب آجاؤ۔ [1]
- : یہ بڑا پیار بھرا فقرہ ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو سجدے کی حالت میں اللہ تعالیٰ کا خاص قرب عطا ہوتا ہے، یہ آیت سجدے کی آیت ہے اور اس کی تلاوت کرنے اور سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔