الشمس

Ash-Shams

سورت ۹۱ · آیات: ۱۵ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلشَّمۡسِ وَضُحَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱⁩ کھولیں

    قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی.[1]

    1. ﯾﺎ ﺍﺱ ﻛﯽ ﺭﻭﺷﻨﯽ ﻛﯽ, ﯾﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺿﺤﲐ ﺳﮯ ﺩﻥ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﻮﺭﺝ ﻛﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﻥ ﻛﯽ ﻗﺴﻢ۔
  2. وَٱلۡقَمَرِ إِذَا تَلَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۲⁩ کھولیں

    قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے.[1]

    1. یعنی جب سورج غروب ہونے کے بعد وہ طلوع ہو، جیسا کہ پہلے نصف مہینے میں ایسا ہوتا ہے۔
  3. وَٱلنَّهَارِ إِذَا جَلَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۳⁩ کھولیں

    قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے.[1]

    1. یا تاریکی کو دور کرے، ظلمت کا پہلے ذکر تو نہیں ہے لیکن سیاق اس پر دلالت کرتا ہے۔ (فتح القدیر)۔
  4. وَٱلَّيۡلِ إِذَا يَغۡشَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۴⁩ کھولیں

    قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانﭗ لے.[1]

    1. یعنی سورج کو ڈھانپ لے اور ہر سمت اندھیرا چھا جائے۔
  5. وَٱلسَّمَآءِ وَمَا بَنَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۵⁩ کھولیں

    قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی.[1]

    1. یا اس ذات کی جس نے اسے بنایا۔ پہلی معنی کی رو سے ما بمعنی مَنْ ہوگا۔
  6. وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا طَحَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۶⁩ کھولیں

    قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی.[1]

    1. یا جس نے اسے ہموار کیا۔
  7. وَنَفۡسٖ وَمَا سَوَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۷⁩ کھولیں

    قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی.[1]

    1. یا جس نے اسے درست کیا۔ درست کرنے کا مطلب ہے، اسے متناسب الاعضاء بنایا، بےڈھبا اور بےڈھنگا نہیں بنایا۔
  8. فَأَلۡهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقۡوَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۸⁩ کھولیں

    پھر سمجھ دی اس کو بدکاری کی اور بچ کر چلنے کی.[1]

    1. الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔
  9. قَدۡ أَفۡلَحَ مَن زَكَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۹⁩ کھولیں

    جس نے اسے پاک کیا وه کامیاب ہوا.[1]

    1. شرک سے، معصیت سے اور اخلاقی آلائشوں سے پاک کیا، وہ آخروی فوز وفلاح سے ہمکنار ہوگا۔
  10. وَقَدۡ خَابَ مَن دَسَّىٰهَا 

    آیت ⁦۹۱:۱۰⁩ کھولیں

    اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وه ناکام ہوا.[1]

    1. یعنی جس نے اسے گمراہ کر لیا، وہ خسارے میں رہا۔ دَسٌّ، تَدْسِيسٌ سے ہے، جس کے معنی ہیں۔ ایک چیز کو دوسری چیز میں چھپا دینا۔ دَسَّاهَا کے معنی ہوں گے جس نے اپنے نفس کو چھپا دیا اور اسے بے کار چھوڑ دیا اور اسے اللہ کی اطاعت اور عمل صالح کے ساتھ مشہور نہیں کیا۔
  11. كَذَّبَتۡ ثَمُودُ بِطَغۡوَىٰهَآ

    آیت ⁦۹۱:۱۱⁩ کھولیں

    (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا.[1]

    1. طُغْيَانٌ وہ سرکشی جو حد سےتجاوز کر جائے اسی طغیان نے انہیں تکذیب پر آمادہ کیا۔
  12. إِذِ ٱنۢبَعَثَ أَشۡقَىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۲⁩ کھولیں

    جب ان میں کا بڑا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا.[1]

    1. جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔
  13. فَقَالَ لَهُمۡ رَسُولُ ٱللَّهِ نَاقَةَ ٱللَّهِ وَسُقۡيَٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۳⁩ کھولیں

    انہیں اللہ کے رسول نے فرما دیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی اور اس کے پینے کی باری کی (حفاظت کرو).[1]

    1. یعنی اس اونٹنی کو کوئی نقصان نہ پہنچائے، اسی طرح اس کے لئے پانی پینے کا جو دن ہو، اس میں بھی گڑ بڑ نہ کی جائے۔ اونٹنی اور قوم ثمود دونوں کے لئے پانی کا ایک ایک دن مقرر کر دیا گیا تھا۔ اس کی حفاظت کی تاکید کی گئی۔ لیکن ان ظالموں نے پروا نہیں کی۔
  14. فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمۡدَمَ عَلَيۡهِمۡ رَبُّهُم بِذَنۢبِهِمۡ فَسَوَّىٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۴⁩ کھولیں

    ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں[1] ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی[2] اور پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کردیا.[3]

  15. وَلَا يَخَافُ عُقۡبَٰهَا

    آیت ⁦۹۱:۱۵⁩ کھولیں

    وه نہیں ڈرتا اس کے تباه کن انجام سے.[1]

    1. یعنی اللہ تعالیٰ کو یہ ڈر نہیں ہے کہ اس نے انہیں سزا دی ہے کہ کوئی بڑی طاقت اس کا اس سے بدلہ لے گی۔ وہ انجام سے بےخوف ہے کیوں کہ کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو اس سے بڑھ کر یا اس کے برابر ہی ہو، جو اس سے انتقام لینے کی قدرت رکھتی ہو۔