صفحہ ۵۳۰
القمر
وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ
آیت ۵۴:۲۸ کھولیںہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے[1] ، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.[2]
فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ
آیت ۵۴:۲۹ کھولیںانہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی[1] جس نے (اونٹنی پر) وار کیا[2] اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.
فَكَيۡفَ كَانَ عَذَابِي وَنُذُرِ
آیت ۵۴:۳۰ کھولیںپس کیونکر ہوا میرا عذاب اور میرا ڈرانا.
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ صَيۡحَةٗ وَٰحِدَةٗ فَكَانُواْ كَهَشِيمِ ٱلۡمُحۡتَظِرِ
آیت ۵۴:۳۱ کھولیںہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس.[1]
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
آیت ۵۴:۳۲ کھولیںاور ہم نے نصیحت کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے.
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطِۭ بِٱلنُّذُرِ
آیت ۵۴:۳۳ کھولیںقوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمۡ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٖۖ نَّجَّيۡنَٰهُم بِسَحَرٖ
آیت ۵۴:۳۴ کھولیںبیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی[1] سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.[2]
نِّعۡمَةٗ مِّنۡ عِندِنَاۚ كَذَٰلِكَ نَجۡزِي مَن شَكَرَ
آیت ۵۴:۳۵ کھولیںاپنے احسان سے[1] ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
وَلَقَدۡ أَنذَرَهُم بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡاْ بِٱلنُّذُرِ
آیت ۵۴:۳۶ کھولیںیقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا[1] تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں (شک وشبہ اور) جھگڑا کیا.[2]
وَلَقَدۡ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيۡفِهِۦ فَطَمَسۡنَآ أَعۡيُنَهُمۡ فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ
آیت ۵۴:۳۷ کھولیںاور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا[1] پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں[2]، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.
وَلَقَدۡ صَبَّحَهُم بُكۡرَةً عَذَابٞ مُّسۡتَقِرّٞ
آیت ۵۴:۳۸ کھولیںاور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا.[1]
فَذُوقُواْ عَذَابِي وَنُذُرِ
آیت ۵۴:۳۹ کھولیںپس میرے عذاب اور میرے ڈراوے کا مزه چکھو.
وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ
آیت ۵۴:۴۰ کھولیںاور یقیناً ہم نے قرآن کو پند ووعﻆ کے لیے آسان کر دیا ہے[1] ۔ پس کیا کوئی ہے نصحیت پکڑنے واﻻ.
وَلَقَدۡ جَآءَ ءَالَ فِرۡعَوۡنَ ٱلنُّذُرُ
آیت ۵۴:۴۱ کھولیںاور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے.[1]
كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذۡنَٰهُمۡ أَخۡذَ عَزِيزٖ مُّقۡتَدِرٍ
آیت ۵۴:۴۲ کھولیںانہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں[1] پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا.[2]
أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ
آیت ۵۴:۴۳ کھولیں(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں[1] ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟[2]
أَمۡ يَقُولُونَ نَحۡنُ جَمِيعٞ مُّنتَصِرٞ
آیت ۵۴:۴۴ کھولیںیا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں.[1]
سَيُهۡزَمُ ٱلۡجَمۡعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ
آیت ۵۴:۴۵ کھولیںعنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.[1]
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ
آیت ۵۴:۴۶ کھولیںبلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.[1]
إِنَّ ٱلۡمُجۡرِمِينَ فِي ضَلَٰلٖ وَسُعُرٖ
آیت ۵۴:۴۷ کھولیںبیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.
يَوۡمَ يُسۡحَبُونَ فِي ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمۡ ذُوقُواْ مَسَّ سَقَرَ
آیت ۵۴:۴۸ کھولیںجس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو.[1]
إِنَّا كُلَّ شَيۡءٍ خَلَقۡنَٰهُ بِقَدَرٖ
آیت ۵۴:۴۹ کھولیںبیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرره) اندازے پر پیدا کیا ہے.[1]