القمر ۵۴:۴۲
كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذۡنَٰهُمۡ أَخۡذَ عَزِيزٖ مُّقۡتَدِرٍ
Kaththaboo bi-ayatinakulliha faakhathnahum akhthaAAazeezin muqtadir
تراجم
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں[1] پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا.[2]
- وہ نشانیاں، جن کے ذریعے سے حضرت موسیٰ (عليه السلام) نے فرعون اور فرعونیوں کو ڈرایا۔ یہ نو نشانیاں تھیں جن کا ذکر پہلے گزرچکا ہے۔
- یعنی ان کو ہلاک کر دیا، کیونکہ وہ عذاب، ایسے غالب کی گرفت تھی جو انتقام لینے پر قادر ہے، اس کی گرفت کے بعد کوئی بچ نہیں سکتا۔
انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلا دیا تھا، اس لیے ہم نے ان کو ایسی پکڑ میں لیا جیسی ایک زبردست قدرت والے کی پکڑ ہوتی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- كَذَّبُوا۟kadhabūانہوں نے جھٹلایا
- مادہ
- كذب
- اصل لفظ
- كَذَّبَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- بِـَٔايَٰتِنَاbiāyātināہماری آیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- كُلِّهَاkullihāساری کی ساری
- مادہ
- كلل
- اصل لفظ
- كُلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَأَخَذْنَٰهُمْfa-akhadhnāhumتو پکڑ لیا ہم نے ان کو
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخَذَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- أَخْذَakhdhaپکڑنا
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- أَخْذ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَزِيزٍʿazīzinزبردست
- مادہ
- عزز
- اصل لفظ
- عَزِيز
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مُّقْتَدِرٍmuq'tadirinاقتدار والے کا
- مادہ
- قدر
- اصل لفظ
- مُقْتَدِر
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں (١) پس ہم نے بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا۔ ٤٢۔١ وہ نشانیاں، جن کے ذریعے سے حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون اور فرعونیوں کو ڈرایا، یہ نشانیاں تھیں جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan