القمر ۵۴:۴۳
أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ
Akuffarukum khayrun min ola-ikumam lakum baraatun fee azzubur
تراجم
(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں[1] ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟[2]
- یہ استفہام انکار یعنی نفی کے لیے ہے۔ یعنی اے اہل عرب ! تمہارے کافر، گزشتہ کافروں سے، بہتر نہیں ہیں، جب وہ اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک کر دیئے گئے، تو تم جب کہ تم ان سے بدتر ہو، عذاب سے سلامتی کی امید کیوں رکھتے ہو؟
- زُبُرٌ سے مراد گزشتہ انبیا پرنازل شدہ کتابیں ہیں۔ یعنی کیا تمہاری بابت کتب منزلہ میں صراحت کر دی گئی ہے کہ یہ قریش یا عرب،جو مرضی کرتے رہیں، ان پر غالب نہیں آئے گا۔
کیا تمہارے یہ کافر لوگ ان سے اچھے ہیں، یا تمہارے لیے (خدا کی) کتابوں میں کوئی بےگناہی کا پروانہ لکھا ہوا ہے ؟ [1]
- : پچھلی امتوں کے واقعات بیان فرمانے کے بعد مکہ مکرمہ کے کافروں سے کہا جا رہا ہے کہ جن قوموں کو ہلاک کیا گیا ہے، تم میں ان کے مقابلے میں کونسی اچھائی ہے جس کی بناء پر تمہیں عذاب سے محفوظ رکھا جائے ؟ اور کیا تمہارے بارے میں کسی آسمانی کتاب میں کوئی معافی یا بےگناہی کا وعدہ کرلیا گیا ہے ؟
لفظ بہ لفظ
- أَكُفَّارُكُمْakuffārukumکیا کفار تمہارے
- مادہ
- كفر
- اصل لفظ
- كافِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استفہام · اسم · ضمیرِ شخصی
- خَيْرٌkhayrunبہتر ہیں
- مادہ
- خير
- اصل لفظ
- خَيْر
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنْminسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أُو۟لَٰٓئِكُمْulāikumان لوگوں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ذا
- قسمِ کلمہ
- اسمِ اشارہ · خطاب
- أَمْamیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- لَكُمlakumتمہارے لیے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- بَرَآءَةٌbarāatunکوئی معافی ہے
- مادہ
- برا
- اصل لفظ
- بَراءَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلزُّبُرِl-zuburiصحیفوں
- مادہ
- زبر
- اصل لفظ
- زُبُر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اے قریشیو! کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں؟ (١) یا تمہارے لئے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے۔ ٤٣۔١ یہ استفہام انکار یعنی نفی کے لئے ہے، یعنی اے اہل عرب! تمہارے کافر، گذشتہ کافروں سے بہتر نہیں ہیں، جب وہ اپنے کفر کی وجہ سے ہلاک کر دیئے گئے، تو تم جب کہ تم ان سے بدتر ہو، عذاب سے سلامتی کی امید کیوں رکھتے ہو
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan