القمر ⁦۵۴:۴۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۰ · پارہ ۲۷

بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَٱلسَّاعَةُ أَدۡهَىٰ وَأَمَرُّ

Bali assaAAatu mawAAiduhum wassaAAatuadha waamar

تراجم

بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. أَدْهَى دَهَاءٌ سے ہے، سخت رسوا کرنے والا أَمَرُّ مَرَارَةٌ سے ہے، نہایت کڑوا۔ یعنی دنیا میں جو یہ قتل کیے گئے، قیدی بنائے گئے وغیرہ، یہ ان کی آخری سزا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت سزائیں ان کو قیامت والے دن دی جائیں گی جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

یہی نہیں، بلکہ ان کے اصل وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت اور زیادہ مصیبت اور کہیں زیادہ کڑوی ہوگی۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. بَلِbaliبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  2. ٱلسَّاعَةُl-sāʿatuقیامت
    مادہ
    سوع
    اصل لفظ
    ساعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. مَوْعِدُهُمْmawʿiduhumان کے وعدے کی جگہ ہے۔ وقت ہے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    مَوْعِد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. وَٱلسَّاعَةُwal-sāʿatuاور قیامت
    مادہ
    سوع
    اصل لفظ
    ساعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. أَدْهَىٰadhāبہت سخت ہے
    مادہ
    دهي
    اصل لفظ
    أَدْهَى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَأَمَرُّwa-amarruاور بہت کڑوی
    مادہ
    مرر
    اصل لفظ
    أَمَرّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم

تفسیر

بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے (١) ٤٦۔١ یعنی دنیا میں جو یہ قتل کئے گئے، قیدی بنائے گئے وغیرہ، یہ ان کی آخری سزا نہیں ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت سزائیں ان کو قیامت والے دن دی جائیں گی جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan