القمر ⁦۵۴:۴۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۰ · پارہ ۲۷

سَيُهۡزَمُ ٱلۡجَمۡعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ

Sayuhzamu aljamAAu wayuwalloona addubur

تراجم

عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اللہ نے ان کے زعم باطل کی تردید فرمائی، جماعت سے مراد کفار مکہ ہیں۔ چنانچہ بدر میں انہیں شکست ہوئی اور یہ پیٹھ دےکربھاگے، روسائے شرک اور اساطین کفر ہلاک کردیئے گئے۔ جنگ بدر کے موقعے پرجب نبی ﹲ نہایت الحاح وزاری سے اپنے خیمے میں مصروف دعا تھےتو حضرت ابوبکر (رضي الله عنه) نے فرمایا «حَسْبُكَ يَا رَسُولَ اللهِ! أَلْحَحْتَ عَلَى رَبِّكَ»۔ بس کیجئے! اللہ کے رسول ! آپ نے رب کے سامنے بہت الحاح وزاری کرلی۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خیمے سے باہر تشریف لائے تو آپ کی زبان مبارک پر یہی آیت تھی۔ (البخاري، تفسير سورة اقتربت الساعة)۔

(حقیقت تو یہ ہے کہ) اس جمیعت کو عنقریب شکست ہوجائے گی، اور یہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ پیشین گوئی اس وقت کی جا رہی تھی جب مسلمان ان کافروں کے مقابلے میں بہت کمزور تھے اور خود اپنا بچاؤ بھی نہیں کر پاتے تھے۔ لیکن دنیا نے دیکھا کہ یہ خدائی پیشین گوئی جنگ بدر میں حرف بہ حرف پوری ہوئی۔ مکہ مکرمہ میں کافروں کے جو بڑے بڑے سردار تھے، سب بدر میں مارے گئے، ستر افراد گرفتار ہوئے اور باقی بھاگ گئے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. سَيُهْزَمُsayuh'zamuعنقریب شکست کھاجائے گا
    مادہ
    هزم
    اصل لفظ
    هَزَمُ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استقبال · فعل
  2. ٱلْجَمْعُl-jamʿuجتھا
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    جَمْع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. وَيُوَلُّونَwayuwallūnaاور وہ پھیر لیں گے
    مادہ
    ولي
    اصل لفظ
    وَلَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ٱلدُّبُرَl-duburaپشت۔ پیٹھ
    مادہ
    دبر
    اصل لفظ
    دُبُر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

عنقریب یہ جماعت شکست دی جائے گی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی (١) ٤٥۔١ جماعت سے مراد کفار مکہ ہیں۔ چنانچہ بدر میں انہیں شکست ہوئی اور یہ پیٹھ دے کر بھاگے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan