القمر ۵۴:۲۹
فَنَادَوۡاْ صَاحِبَهُمۡ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ
Fanadaw sahibahum fataAAatafaAAaqar
تراجم
انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی[1] جس نے (اونٹنی پر) وار کیا[2] اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.
- یعنی جس کو انہوں نے اونٹنی کو قتل کرنے کےلیے آمادہ کیا تھا، جس کا نام قدار بن سالف بتلایا جاتاہے، اس کو پکارا کہ وہ اپنا کام کرے۔
- یا تلوار یا اونٹنی کو پکڑا اوراس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور پھر اسے ذبح کردیا۔ بعض نے فَتَعَاطَى کے معنی فَجَسَرَ کیے ہیں۔ پس اس نے جسارت کی۔
پھر انہوں نے اپنے آدمی کو بلایا، چنانچہ اس نے ہاتھ بڑھایا، اور (اونٹنی کو) قتل کر ڈالا۔ [1]
- : اس آدمی کا نام روایتوں میں قدار آیا ہے۔ اس نے اونٹنی کو قتل کیا۔
لفظ بہ لفظ
- فَنَادَوْا۟fanādawتو انہوں نے پکارا
- مادہ
- ندي
- اصل لفظ
- نادَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
- صَاحِبَهُمْṣāḥibahumاپنے ساتھی کو
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- صاحِب
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- فَتَعَاطَىٰfataʿāṭāتو اس نے پکڑا
- مادہ
- عطو
- اصل لفظ
- تَعاطَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- فَعَقَرَfaʿaqaraتو کاٹ ڈالا۔ کونچیں کاٹ ڈالیں
- مادہ
- عقر
- اصل لفظ
- عَقَرَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
تفسیر
انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی (١) جس نے (اونٹنی پر) وار کیا (٢) اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں۔ ٢٩۔١ یعنی جس کو انہوں نے اونٹنی کو قتل کرنے کے لئے آمادہ کیا تھا، جس کا نام قدار بن سالف بتلایا جاتا ہے، اس کو پکارا کہ وہ اپنا کام کرے۔ ٢٩۔٢ یا تلوار یا اونٹنی کو پکڑا اور اس کی ٹانگیں کاٹ دیں اور پھر اسے ذبح کر دیا۔ بعض نے فَتَعَاطَیٰ کے معنی فَجَسَرَ کئے ہیں، پس اس نے جسارت کی ۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan