القمر ⁦۵۴:۴۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۳۰ · پارہ ۲۷

وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا ٱلۡقُرۡءَانَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِن مُّدَّكِرٖ 

Walaqad yassarna alqur-ana liththikrifahal min muddakir

تراجم

اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند ووعﻆ کے لیے آسان کر دیا ہے[1] ۔ پس کیا کوئی ہے نصحیت پکڑنے واﻻ.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. تیسیر قرآن کا اس سورت میں بار بار ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ قرآن اور اس کے فہم وحفظ کو آسان کر دینا، اللہ کا احسان عظیم ہے، اس کے شکر سے انسان کو کبھی غافل نہیں ہوناچاہیے۔

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان بنادیا ہے۔ اب کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
  2. يَسَّرْنَاyassarnāآسان کردیا ہم نے
    مادہ
    يسر
    اصل لفظ
    يَسَّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلْقُرْءَانَl-qur'ānaقرآن کو
    مادہ
    قرا
    اصل لفظ
    قُرْءان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسمِ علم
  4. لِلذِّكْرِlildhik'riنصیحت کے لیے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذِكْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  5. فَهَلْfahalتو کیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    هَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
  6. مِنminکوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. مُّدَّكِرٍmuddakirinنصیحت پکڑنے والا ہے
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    مُدَّكِر
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند و واعظ کے لئے آسان کر دیا ہے (١) پس کیا کوئی ہے نصیحت پکڑنے والا۔ ٤٠۔١ قرآن کا اس سورت میں بار بار ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ قرآن اور اس کے فہم و حفظ کو آسان کر دینا، اللہ کا احسان عظیم ہے، اس کے شکر سے انسان کو کبھی غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan