القارعة
Al-Qaari'a
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱلۡقَارِعَةُ
آیت ۱۰۱:۱ کھولیں(یاد کرو) وہ واقعہ جو دل دہلا کر رکھ دے گا۔
مَا ٱلۡقَارِعَةُ
آیت ۱۰۱:۲ کھولیںکیا ہے وہ دل دہلانے والا واقعہ ؟
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ
آیت ۱۰۱:۳ کھولیںاور تمہیں کیا معلوم وہ دل دہلانے والا واقعہ کیا ہے ؟
يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ
آیت ۱۰۱:۴ کھولیںجس دن سارے لوگ پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوجائیں گے۔
وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ
آیت ۱۰۱:۵ کھولیںاور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے۔
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
آیت ۱۰۱:۶ کھولیںاب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے۔
فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ
آیت ۱۰۱:۷ کھولیںتو وہ من پسند زندگی میں ہوگا۔
وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
آیت ۱۰۱:۸ کھولیںاور وہ جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے۔
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ
آیت ۱۰۱:۹ کھولیںتو اس کا ٹھکانا ایک گہرا گڑھا ہوگا۔
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ
آیت ۱۰۱:۱۰ کھولیںاور تمہیں کیا معلوم کہ وہ گہرا گڑھا کیا چیز ہے ؟
نَارٌ حَامِيَةُۢ
آیت ۱۰۱:۱۱ کھولیںایک دہکتی ہوئی آگ