العاديات
Al-Aadiyaat
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا
آیت ۱۰۰:۱ کھولیںقسم ہے ان گھوڑوں کی جو ہانپ ہانپ کر دوڑتے ہیں۔
فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا
آیت ۱۰۰:۲ کھولیںپھر جو (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں اڑاتے ہیں۔
فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا
آیت ۱۰۰:۳ کھولیںپھر صبح کے وقت یلغار کرتے ہیں۔
فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا
آیت ۱۰۰:۴ کھولیںپھر اس موقع پر غبار اڑاتے ہیں۔
فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا
آیت ۱۰۰:۵ کھولیںپھر اسی وقت کسی جمگھٹے کے بیچوں بیچ جاگھستے ہیں۔ [1]
- : اس سے مراد وہ جنگی گھوڑے ہیں جن پر سوار ہو کر اس زمانہ میں لڑائیاں لڑی جاتی تھیں، اس کی قسم کھانے میں یہ اشارہ ہے کہ یہ گھوڑے اپنے مالکوں کے اتنے وفادار ہوتے تھے کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے مالکوں کے حکم کی تعمیل بھی کرتے تھے، اور ان کی جان کی حفاظت بھی، اللہ تعالیٰ نے اتنے مضبوط جانور کو انسان کا ایسا تابع اور وفادار بنادیا ہے، گنہگار انسان کو یاد دلایا جارہا ہے کہ اپنے مالک اور خالق کے اس احسان کا شکر ادا کرنے کے بجائے اس کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے پروردگار کا اتنا بھی وفادار نہیں جتنے اس کے گھوڑے اس کے وفادار ہوتے ہیں، چنانچہ اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ انسان یعنی گنہگار انسان بڑا ناشکرا ہے۔
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ
آیت ۱۰۰:۶ کھولیںکہ انسان اپنے پروردگار کا بڑا ناشکرا ہے۔
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ
آیت ۱۰۰:۷ کھولیںاور وہ خود اس بات کا گواہ ہے۔ [1]
- : یعنی اس کا طرز عمل گواہی دیتا ہے کہ وہ ناشکرا ہے۔
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ
آیت ۱۰۰:۸ کھولیںاور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد مال کی وہ محبت ہے جو انسان کو اپنے دینی فرائض سے غافل کردے، یا گناہوں میں مبتلا کردے۔
۞أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ
آیت ۱۰۰:۹ کھولیںبھلا کیا وہ وقت اسے معلوم نہیں ہے جب قبروں میں جو کچھ ہے اسے باہر بکھیر دیا جائے گا۔
وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ
آیت ۱۰۰:۱۰ کھولیںاور سینوں میں جو کچھ ہے اسے ظاہر کردیا جائے گا۔ [1]
- : یعنی مردوں کو قبروں سے نکال دیا جائے گا، اور لوگوں کے سینوں میں چھپے راز کھل جائیں گے۔
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ
آیت ۱۰۰:۱۱ کھولیںیقینا ان کا پروردگار اس دن ان (کی جو حالت ہوگی اس) سے پوری طرح باخبر ہے۔