الزلزلة
Az-Zalzala
ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
آیت ۹۹:۱ کھولیںجب زمین اپنے بھونچال سے جھنجھوڑ دی جائے گی۔
وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا
آیت ۹۹:۲ کھولیںاور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی۔ [1]
- : یعنی سارے مردے جو زمین میں دفن ہیں، وہ باہر آجائیں گے اور زمین میں جو خز انے دفن ہیں، زمین ان کو بھی اگل دے گی۔ ایک حدیث میں ہے کہ جس کسی نے مال کی خاطر کسی کو قتل کیا ہوگا، یا جس نے مال و دولت کی خاطر رشتہ داروں کا حق پامال کیا ہوگا، یا اس کی خاطر چوری کی ہوگی، وہ اس مال کو دیکھ کر یہ کہے گا کہ یہ ہے وہ مال جس کی وجہ سے میں نے یہ گناہ کئے تھے پھر کوئی بھی اس سونے اور چاندی کی طرف توجہ نہیں دے گا۔
وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا
آیت ۹۹:۳ کھولیںاور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا ہے ؟
يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا
آیت ۹۹:۴ کھولیںاس دن زمین اپنی ساری خبریں بتادے گی۔ [1]
- : زمین پر کسی نے جو اچھے یا برے عمل کئے ہوں گے زمین ان کی گواہی دے گی۔
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا
آیت ۹۹:۵ کھولیںکیونکہ تمہارے پروردگار نے اسے یہی حکم دیا ہوگا۔
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ
آیت ۹۹:۶ کھولیںاس روز لوگ مختلف ٹولیوں میں واپس ہوں گے، تاکہ ان کے اعمال انہیں دکھا دیے جائیں۔ [1]
- : واپس آنے سے مراد قبروں سے نکل کر میدان حشر کی طرف جانا بھی ہوسکتا ہے، اس صورت میں اعمال دکھانے کا مطلب یہ ہوگا کہ اعمال نامہ دکھا دیا جائے گا۔ اور واپسی کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو کر مختلف حالتوں میں واپس آئیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال کا نتیجہ دکھادیا جائے۔ نیک لوگوں کو اپنی نیکیوں کا انعام دکھادیا جائے گا اور برے لوگوں کو ان کے اعمال کی سزا دکھادی جائے گی۔
فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ
آیت ۹۹:۷ کھولیںچنانچہ جس نے ذرہ برابر کوئی اچھائی کی ہوگی وہ اسے دیکھے گا۔
وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ
آیت ۹۹:۸ کھولیںاور جس نے ذرہ برابر کوئی برائی کی ہوگی، وہ اسے دیکھے گا۔ [1]
- : بُرائی سے مراد وہ برائی ہے جس سے کسی شخص نے دنیاوی زندگی میں اس سے توبہ نہ کی ہو، کیونکہ سچی توبہ سے گناہ معاف ہو کر ایسے ہوجاتے ہیں جیسے وہ کئے ہی نہیں تھے اور سچی توبہ میں یہ بات بھی داخل ہے کہ جس گناہ کی تلافی ممکن ہو اس کی تلافی بھی کی جائے، مثلاً کسی کا حق ہے تو اسے دیدیا جائے، یا اس سے معاف کرالیا جائے، یا فرائِض چھوٹے ہیں تو ان کی قضا کرلی جائے۔