الزلزلة ۹۹:۴
يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا
Yawma-ithin tuhaddithu akhbaraha
تراجم
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی.[1]
- یعنی دہشت زدہ ہوکر کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے، یہ کیوں اس طرح ہل رہی ہے اور اپنے خزانے اگل رہی ہے۔
اس دن زمین اپنی ساری خبریں بتادے گی۔ [1]
- : زمین پر کسی نے جو اچھے یا برے عمل کئے ہوں گے زمین ان کی گواہی دے گی۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کر دے گی (١) ٤۔۱حدیث میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ آیت تلاوت فرمائی اور صحابہ سے پوچھا کہ جانتے ہو کہ اس کی خبریں کیا ہیں صحابہ نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ہی زیادہ جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس کی خبریں یہ ہیں کہ جس بندے یا بندی نے زمین کی پشت پر جو کچھ کیا ہوگا، اس کی گواہی دے گی۔ کہے گی فلاں فلاں شخص نے فلاں فلاں عمل، فلاں فلاں دن میں کیا تھا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan