العاديات
Al-Aadiyaat
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا
آیت ۱۰۰:۱ کھولیںہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم![1]
فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا
آیت ۱۰۰:۲ کھولیںپھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم![1]
فَٱلۡمُغِيرَٰتِ صُبۡحٗا
آیت ۱۰۰:۳ کھولیںپھر صبح کے وقت دھاوا بولنے والوں کی قسم.[1]
فَأَثَرۡنَ بِهِۦ نَقۡعٗا
آیت ۱۰۰:۴ کھولیںپس اس وقت گرد وغبار اڑاتے ہیں
فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا
آیت ۱۰۰:۵ کھولیںپھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.[1]
إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٞ
آیت ۱۰۰:۶ کھولیںیقیناً انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے.[1]
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٞ
آیت ۱۰۰:۷ کھولیںاور یقیناً وه خود بھی اس پر گواه ہے.[1]
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ
آیت ۱۰۰:۸ کھولیںیہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے.[1]
۞أَفَلَا يَعۡلَمُ إِذَا بُعۡثِرَ مَا فِي ٱلۡقُبُورِ
آیت ۱۰۰:۹ کھولیںکیا اسے وه وقت معلوم نہیں جب قبروں میں جو (کچھ) ہے نکال لیا جائے گا.[1]
وَحُصِّلَ مَا فِي ٱلصُّدُورِ
آیت ۱۰۰:۱۰ کھولیںاور سینوں کی پوشیده باتیں ظاہر کر دی جائیں گی.[1]
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمۡ يَوۡمَئِذٖ لَّخَبِيرُۢ
آیت ۱۰۰:۱۱ کھولیںبیشک ان کا رب اس دن ان کے حال سے پورا باخبر ہوگا.[1]