القارعة

Al-Qaari'a

سورت ۱۰۱ · آیات: ۱۱ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. ٱلۡقَارِعَةُ

    آیت ⁦۱۰۱:۱⁩ کھولیں

    کھڑکھڑا دینے والی.[1]

  2. مَا ٱلۡقَارِعَةُ

    آیت ⁦۱۰۱:۲⁩ کھولیں

    کیا[1] ہے وه کھڑکھڑا دینے والی.

  3. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡقَارِعَةُ

    آیت ⁦۱۰۱:۳⁩ کھولیں

    تجھے کیا معلوم کہ وه کھڑ کھڑا دینے والی کیا ہے.

  4. يَوۡمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلۡفَرَاشِ ٱلۡمَبۡثُوثِ

    آیت ⁦۱۰۱:۴⁩ کھولیں

    جس دن انسان بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہو جائیں گے.[1]

  5. وَتَكُونُ ٱلۡجِبَالُ كَٱلۡعِهۡنِ ٱلۡمَنفُوشِ

    آیت ⁦۱۰۱:۵⁩ کھولیں

    اور پہاڑ دھنے ہوئے رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے.[1]

  6. فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ

    آیت ⁦۱۰۱:۶⁩ کھولیں

    پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.[1]

  7. فَهُوَ فِي عِيشَةٖ رَّاضِيَةٖ

    آیت ⁦۱۰۱:۷⁩ کھولیں

    وه تو دل پسند آرام کی زندگی میں ہوگا.[1]

  8. وَأَمَّا مَنۡ خَفَّتۡ مَوَٰزِينُهُۥ

    آیت ⁦۱۰۱:۸⁩ کھولیں

    اور جس کے پلڑے ہلکے ہوں گے.[1]

  9. فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٞ

    آیت ⁦۱۰۱:۹⁩ کھولیں

    اس کا ٹھکانا ہاویہ ہے.[1]

  10. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا هِيَهۡ 

    آیت ⁦۱۰۱:۱۰⁩ کھولیں

    تجھے کیا معلوم کہ وه کیا ہے.[1]

  11. نَارٌ حَامِيَةُۢ

    آیت ⁦۱۰۱:۱۱⁩ کھولیں

    وه تند وتیز آگ (ہے).[1]