القارعة ۱۰۱:۶
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتۡ مَوَٰزِينُهُۥ
Faamma man thaqulat mawazeenuh
تراجم
پھر جس کے پلڑے بھاری ہوں گے.[1]
- مَوَازِينُ، مِيزَانٌ کی جمع ہے۔ ترازو، جس میں صحائف اعمال تولے جائیں گے۔ جیسا کہ اس کا ذکر سورۂ اعراف: 8، سورۂ کہف: 105 اور سورۂ انبیاء: 47 میں بھی گزرا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہاں یہ میزان نہیں، موزون کی جمع ہے یعنی ایسے اعمال جن کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت اور خاص وزن ہوگا۔ ( فتح القدیر ) لیکن پہلا مفہوم ہی راجح اور صحیح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جن کی نیکیاں زیادہ ہوں گی اور وزن اعمال کے وقت ان کی نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔
اب جس شخص کے پلڑے وزنی ہوں گے۔
لفظ بہ لفظ
- فَأَمَّاfa-ammāتو رہا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَمّا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ تفصیل
- مَنmanوہ جس کے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ شرط
- ثَقُلَتْthaqulatبھاری ہوئے
- مادہ
- ثقل
- اصل لفظ
- ثَقُلَتْ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَوَٰزِينُهُۥmawāzīnuhuپلڑے اس کے
- مادہ
- وزن
- اصل لفظ
- مِيزان
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
تفسیر
پھر جس کے پلڑے بھاری ہونگے۔ (۱) ٦۔۱ موازین، میزان کی جمع ہے۔ ترازو، جس میں صحائف اعمال تولے جائیں گے۔ جیسا کہ اس کا ذکر (وَالْوَزْنُ يَوْمَىِٕذِۨ الْحَقُّ ۚ فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ Ď) 7۔الاعراف:8) (اُولٰۗىِٕكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمْ وَلِقَاۗىِٕهٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيْمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ وَزْنًا ١٠٥) 18۔الکہف:105) اور (وَنَضَعُ الْمَوَازِيْنَ الْقِسْطَ لِيَوْمِ الْقِيٰمَةِ فَلَا تُظْلَمُ نَفْسٌ شَـيْــــــًٔا ۭ وَ اِنْ كَانَ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِّنْ خَرْدَلٍ اَتَيْنَا بِهَا ۭ وَكَفٰى بِنَا حٰسِـبِيْنَ 47) 21۔الانبیاء:47) میں بھی گزراہے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہاں یہ میزان نہیں، موزون کی جمع ہے یعنی ایسے اعمال جن کی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت اور خاص وزن ہوگا (فتح القدیر) لیکن پہلا مفہوم ہی راجح اور صحیح ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جن کی نیکیاں زیادہ ہوں گی تو وزن اعمال کے وقت ان کی نیکیوں والا پلڑا بھاری ہو جائے گا۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan