العاديات ۱۰۰:۸
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلۡخَيۡرِ لَشَدِيدٌ
Wa-innahu lihubbi alkhayri lashadeed
تراجم
یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے.[1]
- خَيْرٌ سے مراد مال ہے، جیسے «إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ» (البقرة :180 ) میں ہے معنی واضح ہیں۔ ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔
اور حقیقت یہ ہے کہ وہ مال کی محبت میں بہت پکا ہے۔ [1]
- : اس سے مراد مال کی وہ محبت ہے جو انسان کو اپنے دینی فرائض سے غافل کردے، یا گناہوں میں مبتلا کردے۔
لفظ بہ لفظ
- وَإِنَّهُۥwa-innahuاور بیشک وہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- إِنّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- لِحُبِّliḥubbiمحبت میں
- مادہ
- حبب
- اصل لفظ
- حُبّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- ٱلْخَيْرِl-khayriمال کی
- مادہ
- خير
- اصل لفظ
- خَيْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لَشَدِيدٌlashadīdunالبتہ سخت ہے
- مادہ
- شدد
- اصل لفظ
- شَدِيد
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · اسم
تفسیر
یہ مال کی محبت میں بھی بڑا سخت ہے (١) ٨۔١ خَیْر،ُ سے مراد مال ہے، اور ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan