العاديات ⁦۱۰۰:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۹ · پارہ ۳۰

فَٱلۡمُورِيَٰتِ قَدۡحٗا

Falmooriyati qadha

تراجم

پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم![1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مُورِيَاتٌ، إِيرَاءُ سے ہے۔ آگ نکالنے والے۔ قَدْحٌ کے معنی ہیں۔ صَكٌّ چلنے میں گھٹنوں یا ایڑیوں کا ٹکرانا، یا ٹاپ مارنا۔ اسی سے قَدْحٌ بِالزِّنَادِ ہے۔ چقماق سے آگ نکالنا۔ یعنی ان گھوڑوں کی قسم جن کی رگڑ سے پتھروں سے آگ نکلتی ہے، جیسے چقماق سے نکلتی ہے۔

پھر جو (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں اڑاتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَٱلْمُورِيَٰتِfal-mūriyātiپھر قسم ہے آگ نکالنے والیوں کی
    مادہ
    وري
    اصل لفظ
    مُورِيَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  2. قَدْحًاqadḥanجھاڑ کر
    مادہ
    قدح
    اصل لفظ
    قَدْح
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر ٹاپ مار کر آگ جھاڑنے والوں کی قسم (١) ٢۔١ موریات، ایراء سے ہے آگ نکالنے والے۔ قدح کے معنی ہیں۔ صبک چلنے میں گھٹنوں یا ایڑیوں کا ٹکرانا، یا ٹاپ مارنا۔ اسی سے قدح بالزناد ہے۔ چقماق سے آگ نکالنا۔ یعنی گھوڑوں کی قسم جن کی ٹاپوں کی رگڑ سے پتھروں سے آگ نکلتی ہے جیسے چقماق سے نکلتی ہے (جو کہ ایک قسم کا پتھر ہے)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan