العاديات ⁦۱۰۰:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۹ · پارہ ۳۰

فَوَسَطۡنَ بِهِۦ جَمۡعًا

Fawasatna bihi jamAAa

تراجم

پھر اسی کے ساتھ فوجیوں کے درمیان گھس جاتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. فَوَسَطْنَ، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد وغبار میں۔ جَمْعًا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جب کہ فضا گرد وغبار سے اٹی ہوئی ہے، یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔

پھر اسی وقت کسی جمگھٹے کے بیچوں بیچ جاگھستے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اس سے مراد وہ جنگی گھوڑے ہیں جن پر سوار ہو کر اس زمانہ میں لڑائیاں لڑی جاتی تھیں، اس کی قسم کھانے میں یہ اشارہ ہے کہ یہ گھوڑے اپنے مالکوں کے اتنے وفادار ہوتے تھے کہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے مالکوں کے حکم کی تعمیل بھی کرتے تھے، اور ان کی جان کی حفاظت بھی، اللہ تعالیٰ نے اتنے مضبوط جانور کو انسان کا ایسا تابع اور وفادار بنادیا ہے، گنہگار انسان کو یاد دلایا جارہا ہے کہ اپنے مالک اور خالق کے اس احسان کا شکر ادا کرنے کے بجائے اس کی نافرمانی کرتا ہے اور اپنے پروردگار کا اتنا بھی وفادار نہیں جتنے اس کے گھوڑے اس کے وفادار ہوتے ہیں، چنانچہ اگلی آیت میں فرمایا گیا ہے کہ انسان یعنی گنہگار انسان بڑا ناشکرا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَوَسَطْنَfawasaṭnaپھر گھس جانے والیاں
    مادہ
    وسط
    اصل لفظ
    وَسَطْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. بِهِۦbihiساتھ اس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. جَمْعًاjamʿanجماعت میں/ گروہ میں
    مادہ
    جمع
    اصل لفظ
    جَمْع
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر اسی کے ساتھ فوجوں کے درمیان گھس جاتے ہیں۔ (۱) ۵۔۱فوسطن، درمیان میں گھس جاتے ہیں۔ اس وقت، یا حالت گرد و غبار میں۔ جمعا دشمن کے لشکر۔ مطلب ہے کہ اس وقت، یا جبکہ فضا گردوغبار سے اٹی ہوئی ہے یہ گھوڑے دشمن کے لشکروں میں گھس جاتے ہیں اور گھمسان کی جنگ کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan