التكاثر

At-Takaathur

سورت ۱۰۲ · آیات: ۸ · مکی

ترجمہ: Mufti Taqi Usmani · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

    آیت ⁦۱۰۲:۱⁩ کھولیں

    ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر (دنیا کا عیش) حاصل کرنے کی ہوس نے تمہیں غلفت میں ڈال رکھا ہے۔ [1]

    1. : یعنی دنیا سمیٹنے کی دھن میں لگ کر تم آخرت کو بھولے ہوئے ہو۔
  2. حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

    آیت ⁦۱۰۲:۲⁩ کھولیں

    یہاں تک کہ تم قبرستانوں میں پہنچ جاتے ہو۔

  3. كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    آیت ⁦۱۰۲:۳⁩ کھولیں

    ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ تمہیں عنقریب سب پتہ چل جائے گا۔

  4. ثُمَّ كَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    آیت ⁦۱۰۲:۴⁩ کھولیں

    پھر (سن لو کہ) ہرگز ایسا نہیں چاہیے۔ تمہیں عنقریب سب پتہ چل جائے گا۔

  5. كَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

    آیت ⁦۱۰۲:۵⁩ کھولیں

    ہرگز نہیں ! اگر تم یقینی علم کے ساتھ یہ بات جانتے ہوتے (تو ایسا نہ کرتے)

  6. لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ

    آیت ⁦۱۰۲:۶⁩ کھولیں

    یقین جانو تم دوزخ کو ضرور دیکھو گے۔ [1]

    1. : جو لوگ جنت میں جائیں گے، انہیں بھی دوزخ دکھائی جائے گی، تاکہ انہیں جنت کی صحیح قدر معلوم ہو۔ دیکھئے سورة مریم : 17
  7. ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ

    آیت ⁦۱۰۲:۷⁩ کھولیں

    پھر یقین جانو کہ تم اسے بالکل یقین کے ساتھ دیکھ لو گے۔

  8. ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

    آیت ⁦۱۰۲:۸⁩ کھولیں

    پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا (کہ ان کا کیا حق ادا کیا) [1]

    1. : یعنی دنیا میں جو نعمتیں میسر تھیں، ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کیا ؟ اور اس کی کس طرح فرماں برداری کی۔