التكاثر ۱۰۲:۸
ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
Thumma latus-alunna yawma-ithin AAaniannaAAeem
تراجم
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.[1]
- یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہوں گی۔ جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن وصحت، مال ودولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں، یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا۔ بعض کہتے ہیں، ہر ایک سے ہی ہوگا کیوں کہ محض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کی ہدایت کے مطابق کیا ہوگا، وہ سوال کے باوجود عذاب سے محفوظ رہیں گے ، اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا، وہ دھر لیے جائیں گے۔
پھر تم سے اس دن نعمتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا (کہ ان کا کیا حق ادا کیا) [1]
- : یعنی دنیا میں جو نعمتیں میسر تھیں، ان پر اللہ تعالیٰ کا شکر کیسے ادا کیا ؟ اور اس کی کس طرح فرماں برداری کی۔
لفظ بہ لفظ
- ثُمَّthummaپھر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ثُمّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف
- لَتُسْـَٔلُنَّlatus'alunnaالبتہ تم ضرور پوچھے جاؤ گے
- مادہ
- سال
- اصل لفظ
- سَأَلَ
- قسمِ کلمہ
- لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
- يَوْمَئِذٍyawma-idhinاس دن
- مادہ
- يوم
- اصل لفظ
- إِذ
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ زمان · ظرفِ زمان
- عَنِʿaniبارے میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلنَّعِيمِl-naʿīmiنعمتوں کے
- مادہ
- نعم
- اصل لفظ
- نَعِيم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا (١) ٨۔١ یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہونگی جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن اور صحت، مال و دولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا بعض کہتے ہیں کہ ہر ایک سے ہوگا۔ بعض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کے حکم کے مطابق کیا ہوگا وہ عذاب سے محفوظ ہوں گے اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا وہ دھر لیے جائیں گے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan