صفحہ ۳۱۳
طه
وَأَنَا ٱخۡتَرۡتُكَ فَٱسۡتَمِعۡ لِمَا يُوحَىٰٓ
آیت ۲۰:۱۳ کھولیںاور میں نے تجھے منتخب کر لیا[1] اب جو وحی کی جائے اسے کان لگا کر سن.
إِنَّنِيٓ أَنَا ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّآ أَنَا۠ فَٱعۡبُدۡنِي وَأَقِمِ ٱلصَّلَوٰةَ لِذِكۡرِيٓ
آیت ۲۰:۱۴ کھولیںبیشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا عبادت کے ﻻئق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر[1] ، اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ.[2]
إِنَّ ٱلسَّاعَةَ ءَاتِيَةٌ أَكَادُ أُخۡفِيهَا لِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا تَسۡعَىٰ
آیت ۲۰:۱۵ کھولیںقیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیده رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وه بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو.
فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَن لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَتَرۡدَىٰ
آیت ۲۰:۱۶ کھولیںپس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو، ورنہ تو ہلاک ہوجائے گا.[1]
وَمَا تِلۡكَ بِيَمِينِكَ يَٰمُوسَىٰ
آیت ۲۰:۱۷ کھولیںاے موسیٰ! تیرے اس دائیں ہاتھ میں کیا ہے؟
قَالَ هِيَ عَصَايَ أَتَوَكَّؤُاْ عَلَيۡهَا وَأَهُشُّ بِهَا عَلَىٰ غَنَمِي وَلِيَ فِيهَا مَـَٔارِبُ أُخۡرَىٰ
آیت ۲۰:۱۸ کھولیںجواب دیا کہ یہ میری ﻻٹھی ہے، جس پر میں ٹیک لگاتا ہوں اور جس سے میں اپنی بکریوں کے لئے پتے جھاڑ لیا کرتا ہوں اور بھی اس میں مجھے بہت سے فائدے ہیں.
قَالَ أَلۡقِهَا يَٰمُوسَىٰ
آیت ۲۰:۱۹ کھولیںفرمایا اے موسیٰ! اسے ہاتھ سے نیچے ڈال دے.
فَأَلۡقَىٰهَا فَإِذَا هِيَ حَيَّةٞ تَسۡعَىٰ
آیت ۲۰:۲۰ کھولیںڈالتے ہی وه سانﭗ بن کر دوڑنے لگی
قَالَ خُذۡهَا وَلَا تَخَفۡۖ سَنُعِيدُهَا سِيرَتَهَا ٱلۡأُولَىٰ
آیت ۲۰:۲۱ کھولیںفرمایا بے خوف ہو کر اسے پکڑ لے، ہم اسے اسی پہلی سی صورت میں دوباره ﻻ دیں گے.[1]
وَٱضۡمُمۡ يَدَكَ إِلَىٰ جَنَاحِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوٓءٍ ءَايَةً أُخۡرَىٰ
آیت ۲۰:۲۲ کھولیںاور اپنا ہاتھ اپنی بغل میں ڈال لے تو وه سفید چمکتا ہوا ہو کر نکلے گا، لیکن بغیر کسی عیب (اور روگ) کے[1] یہ دوسرا معجزه ہے.
لِنُرِيَكَ مِنۡ ءَايَٰتِنَا ٱلۡكُبۡرَى
آیت ۲۰:۲۳ کھولیںیہ اس لئے کہ ہم تجھے اپنی بڑی بڑی نشانیاں دکھانا چاہتے ہیں.
ٱذۡهَبۡ إِلَىٰ فِرۡعَوۡنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ
آیت ۲۰:۲۴ کھولیںاب تو فرعون کی طرف جا اس نے بڑی سرکشی مچا رکھی ہے.[1]
قَالَ رَبِّ ٱشۡرَحۡ لِي صَدۡرِي
آیت ۲۰:۲۵ کھولیںموسیٰ (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! میرا سینہ میرے لئے کھول دے.
وَيَسِّرۡ لِيٓ أَمۡرِي
آیت ۲۰:۲۶ کھولیںاور میرے کام کو مجھ پر آسان کر دے.
وَٱحۡلُلۡ عُقۡدَةٗ مِّن لِّسَانِي
آیت ۲۰:۲۷ کھولیںاور میری زبان کی گره بھی کھول دے.
يَفۡقَهُواْ قَوۡلِي
آیت ۲۰:۲۸ کھولیںتاکہ لوگ میری بات اچھی طرح سمجھ سکیں.
وَٱجۡعَل لِّي وَزِيرٗا مِّنۡ أَهۡلِي
آیت ۲۰:۲۹ کھولیںاور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.
هَٰرُونَ أَخِي
آیت ۲۰:۳۰ کھولیںیعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.
ٱشۡدُدۡ بِهِۦٓ أَزۡرِي
آیت ۲۰:۳۱ کھولیںتو اس سے میری کمر کس دے.
وَأَشۡرِكۡهُ فِيٓ أَمۡرِي
آیت ۲۰:۳۲ کھولیںاور اسے میرا شریک کار کر دے.[1]
كَيۡ نُسَبِّحَكَ كَثِيرٗا
آیت ۲۰:۳۳ کھولیںتاکہ ہم دونوں بکثرت تیری تسبیح بیان کریں.
وَنَذۡكُرَكَ كَثِيرًا
آیت ۲۰:۳۴ کھولیںاور بکثرت تیری یاد کریں.[1]
إِنَّكَ كُنتَ بِنَا بَصِيرٗا
آیت ۲۰:۳۵ کھولیںبیشک تو ہمیں خوب دیکھنے بھالنے واﻻ ہے.[1]
قَالَ قَدۡ أُوتِيتَ سُؤۡلَكَ يَٰمُوسَىٰ
آیت ۲۰:۳۶ کھولیںجناب باری تعالیٰ نے فرمایا موسیٰ تیرے تمام سواﻻت پورے کر دیئے گئے.[1]
وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلَيۡكَ مَرَّةً أُخۡرَىٰٓ
آیت ۲۰:۳۷ کھولیںہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے.[1]