صفحہ ۶۰۳
الكافرون
Al-Kaafiroon
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
قُلۡ يَٰٓأَيُّهَا ٱلۡكَٰفِرُونَ
آیت ۱۰۹:۱ کھولیںآپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو![1]
لَآ أَعۡبُدُ مَا تَعۡبُدُونَ
آیت ۱۰۹:۲ کھولیںنہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
آیت ۱۰۹:۳ کھولیںنہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٞ مَّا عَبَدتُّمۡ
آیت ۱۰۹:۴ کھولیںاور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.
وَلَآ أَنتُمۡ عَٰبِدُونَ مَآ أَعۡبُدُ
آیت ۱۰۹:۵ کھولیںاور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.[1]
لَكُمۡ دِينُكُمۡ وَلِيَ دِينِ
آیت ۱۰۹:۶ کھولیںتمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.[1]
النصر
An-Nasr
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِذَا جَآءَ نَصۡرُ ٱللَّهِ وَٱلۡفَتۡحُ
آیت ۱۱۰:۱ کھولیںجب اللہ کی مدد اور فتح آجائے.[1]
وَرَأَيۡتَ ٱلنَّاسَ يَدۡخُلُونَ فِي دِينِ ٱللَّهِ أَفۡوَاجٗا
آیت ۱۱۰:۲ کھولیںاور تو لوگوں کو اللہ کے دین میں جوق در جوق آتا دیکھ لے.[1]
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَٱسۡتَغۡفِرۡهُۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابَۢا
آیت ۱۱۰:۳ کھولیںتو اپنے رب کی تسبیح کرنے لگ حمد کے ساتھ اور اس سے مغفرت کی دعا مانگ، بیشک وه بڑا ہی توبہ قبول کرنے واﻻ ہے.[1]
المسد
Al-Masad
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
تَبَّتۡ يَدَآ أَبِي لَهَبٖ وَتَبَّ
آیت ۱۱۱:۱ کھولیںابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اور وه (خود) ہلاک ہو گیا.[1]
مَآ أَغۡنَىٰ عَنۡهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ
آیت ۱۱۱:۲ کھولیںنہ تو اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی.[1]
سَيَصۡلَىٰ نَارٗا ذَاتَ لَهَبٖ
آیت ۱۱۱:۳ کھولیںوه عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا.
وَٱمۡرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلۡحَطَبِ
آیت ۱۱۱:۴ کھولیںاور اس کی بیوی بھی (جائے گی،) جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے.[1]
فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ
آیت ۱۱۱:۵ کھولیںاس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.[1]