المسد ۱۱۱:۵
فِي جِيدِهَا حَبۡلٞ مِّن مَّسَدِۭ
Fee jeediha hablun min masad
تراجم
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی.[1]
- جِيدٌ گردن۔ مَسَدٌ، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں جو طوق ہوگا، وہ آہنی تاروں سے بٹا ہوا ہوگا۔ مَسَدٌ سے تشبیہ، اس کی شدت اور مضبوطی کو واضح کرنے کے لئے دی گئی ہے۔
اپنی گردن میں مونجھ کی رسی لیے ہوئے۔ [1]
- : پہلی تفسیر کے مطابق جب یہ عورت لکڑیاں ڈھو کر لاتی تو ان کو مونجھ کی رسی سے باندھ کر رسی کو اپنے گلے میں لپیٹ لیتی تھی۔ اور دوسری تفسیر کے مطابق یہ بھی دوزخ میں داخلے کی کیفیت بیان ہو رہی ہے کہ اس کے گلے میں مونجھ کی رسی کی طرح طوق پڑا ہوا ہوگا۔ واللہ سبحانہ اعلم۔
لفظ بہ لفظ
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- جِيدِهَاjīdihāاس کی گردن میں ہوگی
- مادہ
- جيد
- اصل لفظ
- جِيد
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- حَبْلٌḥablunرسی
- مادہ
- حبل
- اصل لفظ
- حَبْل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مِّنminکی
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- مَّسَدٍۭmasadinمونجھ کی
- مادہ
- مسد
- اصل لفظ
- مَسَد
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اس کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی۔ جید گردن۔ مسد، مضبوط بٹی ہوئی رسی۔ وہ مونج کی یا کھجور کی پوست کی ہو یا آہنی تاروں کی۔ جیسا کہ مختلف لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے بعض نے کہا ہے کہ یہ وہ دنیا میں ڈالے رکھتی تھی جسے بیان کیا گیا ہے۔ لیکن زیادہ صحیح بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ جہنم میں اس کے گلے میں جو طوق ہوگا، وہ آہنی تاروں سے بٹا ہوا ہوگا۔ مسد سے تشبیہ اس کی شدت اور مضبوطی کو واضح کرنے کے لیے دی گئی ہے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan