صفحہ ۶۰۲
قريش
Quraish
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لِإِيلَٰفِ قُرَيۡشٍ
آیت ۱۰۶:۱ کھولیںقریش کے مانوس کرنے کے لئے.
إِۦلَٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيۡفِ
آیت ۱۰۶:۲ کھولیں(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے[1] ۔ (اس کے شکریہ میں).
فَلۡيَعۡبُدُواْ رَبَّ هَٰذَا ٱلۡبَيۡتِ
آیت ۱۰۶:۳ کھولیںپس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.
ٱلَّذِيٓ أَطۡعَمَهُم مِّن جُوعٖ وَءَامَنَهُم مِّنۡ خَوۡفِۭ
آیت ۱۰۶:۴ کھولیںجس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا[1] اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.[2]
الماعون
Al-Maa'un
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ
آیت ۱۰۷:۱ کھولیںکیا تو نے (اسے بھی) دیکھا جو (روز) جزا کو جھٹلاتا ہے؟[1]
فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ
آیت ۱۰۷:۲ کھولیںیہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلۡمِسۡكِينِ
آیت ۱۰۷:۳ کھولیںاور مسکین کو کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا.[1]
فَوَيۡلٞ لِّلۡمُصَلِّينَ
آیت ۱۰۷:۴ کھولیںان نمازیوں کے لئے افسوس (اور ویل نامی جہنم کی جگہ) ہے.
ٱلَّذِينَ هُمۡ عَن صَلَاتِهِمۡ سَاهُونَ
آیت ۱۰۷:۵ کھولیںجو اپنی نماز سے غافل ہیں.[1]
ٱلَّذِينَ هُمۡ يُرَآءُونَ
آیت ۱۰۷:۶ کھولیںجو ریاکاری کرتے ہیں.[1]
وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ
آیت ۱۰۷:۷ کھولیںاور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]
الكوثر
Al-Kawthar
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
إِنَّآ أَعۡطَيۡنَٰكَ ٱلۡكَوۡثَرَ
آیت ۱۰۸:۱ کھولیںیقیناً ہم نے تجھے (حوض) کوﺛر (اور بہت کچھ) دیا ہے.[1]
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ
آیت ۱۰۸:۲ کھولیںپس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.[1]
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلۡأَبۡتَرُ
آیت ۱۰۸:۳ کھولیںیقیناً تیرا دشمن ہی ﻻوارث اور بے نام ونشان ہے.[1]