قريش
Quraish
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
لِإِيلَٰفِ قُرَيۡشٍ
آیت ۱۰۶:۱ کھولیںقریش کے مانوس کرنے کے لئے.
إِۦلَٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيۡفِ
آیت ۱۰۶:۲ کھولیں(یعنی) انہیں جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے لئے[1] ۔ (اس کے شکریہ میں).
فَلۡيَعۡبُدُواْ رَبَّ هَٰذَا ٱلۡبَيۡتِ
آیت ۱۰۶:۳ کھولیںپس انہیں چاہئے کہ اسی گھر کے رب کی عبادت کرتے رہیں.
ٱلَّذِيٓ أَطۡعَمَهُم مِّن جُوعٖ وَءَامَنَهُم مِّنۡ خَوۡفِۭ
آیت ۱۰۶:۴ کھولیںجس نے انہیں بھوک میں کھانا دیا[1] اور ڈر (اور خوف) میں امن (وامان) دیا.[2]