الماعون ⁦۱۰۷:۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۰۲ · پارہ ۳۰

فَذَٰلِكَ ٱلَّذِي يَدُعُّ ٱلۡيَتِيمَ

Fathalika allathee yaduAAAAualyateem

تراجم

یہی وه ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. اس لئے کہ ایک توبخیل ہے۔ دوسرا، قیامت کا منکر ہے، بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کر سکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ تو وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی اہمیت ومحبت ہوگی۔ دوسرے اسے اس امر کا یقین ہو کہ اس کے بدلے میں مجھے قیامت والے دن اچھی جزا ملے گی۔

وہی تو ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : کئی کافروں کے بارے میں روایت ہے کہ ان کے پاس کوئی یتیم خستہ حالت میں کچھ مانگنے کو آیا تو انہوں نے اسے دھکا دے کر نکال دیا، یہ عمل ہر ایک کے لئے انتہائی سنگدلی اور بڑا گناہ ہے، لیکن کافروں کا ذکر فرما کر اشارہ یہ کیا گیا ہے کہ یہ کام اصل میں کافروں ہی کا ہے، کسی مسلمان سے اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَذَٰلِكَfadhālikaپس یہ وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. ٱلَّذِىalladhīشخص ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. يَدُعُّyaduʿʿuجو دھکے دیتا ہے
    مادہ
    دعع
    اصل لفظ
    يَدُعُّ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. ٱلْيَتِيمَl-yatīmaیتیم کو
    مادہ
    يتم
    اصل لفظ
    يَتِيم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہی وہ ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔ (١) ۲۔۱اس لیے کہ ایک تو بخیل ہے، دوسرا قیامت کا منکر ہے بھلا ایسا شخص یتیم کے ساتھ کیوں کر حسن سلوک کر سکتا ہے؟ یتیم کے ساتھ وہی شخص اچھا برتاؤ کرے گا جس کے دل میں مال کے بجائے انسانی قدروں اور اخلاقی ضابطوں کی اہمیت ومحبت ہوگی۔ دوسرے اسے اس امر کا یقین ہو کہ اس کے بدلے میں مجھے قیامت والے دن اچھی جزا ملے گی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan