الماعون ⁦۱۰۷:۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۶۰۲ · پارہ ۳۰

وَيَمۡنَعُونَ ٱلۡمَاعُونَ

WayamnaAAoona almaAAoon

تراجم

اور برتنے کی چیز روکتے ہیں.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. مَعْنٌ : شَيْءٌ قَلِيلٌ کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوٰۃ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہی ہوتی ہے، ( ڈھائی فی صد ) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سےعاریتاً مانگ لیتے ہیں۔ مطلب یہ ہوا کہ گھریلو استعمال کی چیزیں عاریتاً دے دینا اور اس میں کبیدگی محسوس نہ کرنا اچھی صفت ہے اور اس کے برعکس بخل اور کنجوسی برتنا، یہ منکرین قیامت ہی کا شیوہ ہے۔

اور دوسروں کو معمولی چیز دینے سے بھی انکار کرتے ہیں۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : ”معمولی چیز“ قرآن کریم کے لفظ ”ماعون“ کا ترجمہ کیا گیا ہے، اسی لفظ کے نام پر سورت کا نام ماعون ہے۔ اصل میں ”ماعون“ ان برتنے کی معمولی چیزوں کو کہتے ہیں جو عام طور سے پڑوسی ایک دوسرے سے مانگ لیا کرتے ہیں، جیسے برتن وغیرہ۔ پھر ہر قسم کی معمولی چیز کو بھی ماعون کہہ دیتے ہیں۔ حضرت علی ؓ اور کئی صحابہ سے منقول ہے کہ انہوں نے اس کی تفسیر زکوٰۃ سے کی ہے، کیونکہ وہ بھی انسان کی دولت کا معمولی (چالیسواں) حصہ ہوتا ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اس کی تفسیر یہی فرمائی ہے کہ کوئی پڑوسی دوسرے سے کوئی برتنے کی چیز مانگے تو انسان اسے منع کرے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَمْنَعُونَwayamnaʿūnaاور روکتے ہیں
    مادہ
    منع
    اصل لفظ
    مَنَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. ٱلْمَاعُونَl-māʿūnaبرتنے کی چھوٹی سی چیز کو بھی
    مادہ
    عون
    اصل لفظ
    ماعُون
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور برتنے کی چیز روکتے ہیں (١) ٧۔١معن شیء قلیل کہتے ہیں۔ بعض اس سے مراد زکوۃ لیتے ہیں، کیونکہ وہ بھی اصل مال کے مقابلے میں بالکل تھوڑی سی ہوتی ہے (ڈھائی فی صد) اور بعض اس سے گھروں میں برتنے والی چیزیں مراد لیتے ہیں جو پڑوسی ایک دوسرے سے عاریتا مانگ لیتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ گھریلو چیزیں عاریتا دے دینا اور اس میں کبیدگی محسوس نہ کرنا اچھی صفت ہے اور اس کے برعکس بخل اور کنجوسی برتنا، یہ منکرین قیامت ہی کا شیوہ ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan