صفحہ ۴۵۷

ص ⁦۳۸:۶۲⁩ – ص ⁦۳۸:۸۳⁩ · پارہ ۲۳

ص

  1. وَقَالُواْ مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالٗا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ ٱلۡأَشۡرَارِ

    آیت ⁦۳۸:۶۲⁩ کھولیں

    اور جہنمی کہیں گے کیا بات ہے کہ وه لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے.[1]

  2. أَتَّخَذۡنَٰهُمۡ سِخۡرِيًّا أَمۡ زَاغَتۡ عَنۡهُمُ ٱلۡأَبۡصَٰرُ

    آیت ⁦۳۸:۶۳⁩ کھولیں

    کیا ہم نے ہی ان کا مذاق بنا رکھا تھا[1] یا ہماری نگاہیں ان سے ہٹ گئی ہیں.[2]

  3. إِنَّ ذَٰلِكَ لَحَقّٞ تَخَاصُمُ أَهۡلِ ٱلنَّارِ

    آیت ⁦۳۸:۶۴⁩ کھولیں

    یقین جانو کہ دوزخیوں کا یہ جھگڑا ضرور ہی ہوگا.[1]

  4. قُلۡ إِنَّمَآ أَنَا۠ مُنذِرٞۖ وَمَا مِنۡ إِلَٰهٍ إِلَّا ٱللَّهُ ٱلۡوَٰحِدُ ٱلۡقَهَّارُ

    آیت ⁦۳۸:۶۵⁩ کھولیں

    کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں[1] اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں.

  5. رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡغَفَّٰرُ

    آیت ⁦۳۸:۶۶⁩ کھولیں

    جو پروردگار ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، وه زبردست اور بڑا بخشنے واﻻ ہے.

  6. قُلۡ هُوَ نَبَؤٌاْ عَظِيمٌ

    آیت ⁦۳۸:۶۷⁩ کھولیں

    آپ کہہ دیجئے کہ یہ بہت بڑی خبر ہے.[1]

  7. أَنتُمۡ عَنۡهُ مُعۡرِضُونَ

    آیت ⁦۳۸:۶۸⁩ کھولیں

    جس سے تم بے پرواه ہو رہے ہو.

  8. مَا كَانَ لِيَ مِنۡ عِلۡمِۭ بِٱلۡمَلَإِ ٱلۡأَعۡلَىٰٓ إِذۡ يَخۡتَصِمُونَ

    آیت ⁦۳۸:۶۹⁩ کھولیں

    مجھے ان بلند قدر فرشتوں کی (بات چیت کا) کوئی علم ہی نہیں جبکہ وه تکرار کر رہے تھے.[1]

  9. إِن يُوحَىٰٓ إِلَيَّ إِلَّآ أَنَّمَآ أَنَا۠ نَذِيرٞ مُّبِينٌ 

    آیت ⁦۳۸:۷۰⁩ کھولیں

    میری طرف فقط یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں تو صاف صاف آگاه کر دینے واﻻ ہوں.[1]

  10. إِذۡ قَالَ رَبُّكَ لِلۡمَلَٰٓئِكَةِ إِنِّي خَٰلِقُۢ بَشَرٗا مِّن طِينٖ

    آیت ⁦۳۸:۷۱⁩ کھولیں

    جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا[1] کہ میں مٹی سے انسان کو پیدا[2] کرنے واﻻ ہوں.

  11. فَإِذَا سَوَّيۡتُهُۥ وَنَفَخۡتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُواْ لَهُۥ سَٰجِدِينَ

    آیت ⁦۳۸:۷۲⁩ کھولیں

    سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کر لوں[1] اور اس میں اپنی روح پھونک دوں[2]، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا.[3]

  12. فَسَجَدَ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ كُلُّهُمۡ أَجۡمَعُونَ

    آیت ⁦۳۸:۷۳⁩ کھولیں

    چنانچہ تمام فرشتوں نے سجده کیا.[1]

  13. إِلَّآ إِبۡلِيسَ ٱسۡتَكۡبَرَ وَكَانَ مِنَ ٱلۡكَٰفِرِينَ

    آیت ⁦۳۸:۷۴⁩ کھولیں

    مگر ابلیس نے (نہ کیا)، اس نے تکبر کیا[1] اور وه تھا کافروں میں سے.[2]

  14. قَالَ يَٰٓإِبۡلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَن تَسۡجُدَ لِمَا خَلَقۡتُ بِيَدَيَّۖ أَسۡتَكۡبَرۡتَ أَمۡ كُنتَ مِنَ ٱلۡعَالِينَ

    آیت ⁦۳۸:۷۵⁩ کھولیں

    (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس! تجھے اسے سجده کرنے سے کس چیز نے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا۔ کیا[1] تو کچھ گھمنڈ میں آگیا ہے؟ یا تو بڑے درجے والوں میں سے ہے.

  15. قَالَ أَنَا۠ خَيۡرٞ مِّنۡهُ خَلَقۡتَنِي مِن نَّارٖ وَخَلَقۡتَهُۥ مِن طِينٖ

    آیت ⁦۳۸:۷۶⁩ کھولیں

    اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں، تو نے مجھے آگ سے بنایا، اور اسے مٹی سے بنایا ہے.[1]

  16. قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٞ

    آیت ⁦۳۸:۷۷⁩ کھولیں

    ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا.

  17. وَإِنَّ عَلَيۡكَ لَعۡنَتِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۳۸:۷۸⁩ کھولیں

    اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت وپھٹکار ہے.

  18. قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

    آیت ⁦۳۸:۷۹⁩ کھولیں

    کہنے لگا میرے رب مجھے لوگوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے دن تک مہلت دے.

  19. قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ 

    آیت ⁦۳۸:۸۰⁩ کھولیں

    (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا تو مہلت والوں میں سے ہے.

  20. إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡوَقۡتِ ٱلۡمَعۡلُومِ

    آیت ⁦۳۸:۸۱⁩ کھولیں

    متعین وقت کے دن تک.

  21. قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ

    آیت ⁦۳۸:۸۲⁩ کھولیں

    کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو یقیناً بہکا دوں گا.

  22. إِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ ٱلۡمُخۡلَصِينَ

    آیت ⁦۳۸:۸۳⁩ کھولیں

    بجز تیرے ان بندوں کے جو چیده اور پسندیده ہوں.