ص ۳۸:۶۲
وَقَالُواْ مَا لَنَا لَا نَرَىٰ رِجَالٗا كُنَّا نَعُدُّهُم مِّنَ ٱلۡأَشۡرَارِ
Waqaloo ma lana lanara rijalan kunna naAAudduhum mina al-ashrar
تراجم
اور جہنمی کہیں گے کیا بات ہے کہ وه لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے.[1]
- أَشْرَارٌ سے مراد فقراء مومنین ہیں۔ جیسے عمار، خباب، صہیب، بلال وسلیمان وغیرہم۔ (رضي الله عنهم) ، انہیں روسائے مکہ ازراہ خبث (برےلوگ) کہتے تھے اور اب بھی اہل باطل حق پر چلنے والوں کو بنیاد پرست، دہشت گرد، انتہا پسند وغیرہ القاب سے نوازتے ہیں۔
اور وہ (ایک دوسرے سے) کہیں گے : کیا بات ہے کہ ہمیں وہ لوگ (یہاں دوزخ میں) نظر نہیں آرہے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ؟ [1]
- : اس سے مراد مسلمان ہیں جن کو یہ کافر لوگ دنیا میں برا سمجھتے تھے، اور ان کا مذاق اڑاتے تھے۔ وہ ان کو جہنم میں نظر نہیں آئیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- وَقَالُوا۟waqālūاور وہ کہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاmāکیا ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- لَنَاlanāہمارے لئے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- لَاlāنہیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نفی
- نَرَىٰnarāہم دیکھتے کچھ
- مادہ
- راي
- اصل لفظ
- رَأَى
- قسمِ کلمہ
- فعل
- رِجَالًاrijālanلوگوں کو
- مادہ
- رجل
- اصل لفظ
- رِجال
- قسمِ کلمہ
- اسم
- كُنَّاkunnāتھے ہم
- مادہ
- كون
- اصل لفظ
- كانَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَعُدُّهُمnaʿudduhumہم گنا کرتے ان کو/ شمار کرتے ان کو
- مادہ
- عدد
- اصل لفظ
- عَدَّ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaمیں سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْأَشْرَارِl-ashrāriشریر لوگوں/ برے لوگوں
- مادہ
- شرر
- اصل لفظ
- شَرّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
اور جہنمی کہیں گے کیا یہ بات ہے کہ وہ لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے (١)۔ ٦٢۔١ اَ شْرَار سے مراد فقراء مومنین ہیں، جیسے عمار، جناب، بلال و سلیمان وغیرہم رضی اللہ عنہم، انہیں رؤسائے مکہ ازراہ خبث برے لوگ کہتے تھے اور اب بھی اہل باطل حق پر چلنے والوں کو بنیاد پرست، دہشت گرد، انتہا پسند وغیرہ القاب سے نوازتے ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan