صفحہ ۳۷۵
الشعراء
وَٱتَّقُواْ ٱلَّذِي خَلَقَكُمۡ وَٱلۡجِبِلَّةَ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۲۶:۱۸۴ کھولیںاس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.[1]
قَالُوٓاْ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلۡمُسَحَّرِينَ
آیت ۲۶:۱۸۵ کھولیںانہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٞ مِّثۡلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلۡكَٰذِبِينَ
آیت ۲۶:۱۸۶ کھولیںاور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.[1]
فَأَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ
آیت ۲۶:۱۸۷ کھولیںاگر تو سچے لوگوں میں سے ہے تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرادے.[1]
قَالَ رَبِّيٓ أَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُونَ
آیت ۲۶:۱۸۸ کھولیںکہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو.[1]
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ ٱلظُّلَّةِۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٍ
آیت ۲۶:۱۸۹ کھولیںچونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا[1] ۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا.
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۹۰ کھولیںیقیناً اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں کےاکثر مسلمان نہ تھے.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۲۶:۱۹۱ کھولیںاور یقیناً تیرا پروردگار البتہ وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۱۹۲ کھولیںاور بیشک و شبہ یہ (قرآن) رب العالمین کا نازل فرمایا ہوا ہے.
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ
آیت ۲۶:۱۹۳ کھولیںاسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]
عَلَىٰ قَلۡبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلۡمُنذِرِينَ
آیت ۲۶:۱۹۴ کھولیںآپ کے دل پر اترا ہے[1] کہ آپ آگاه کر دینے والوں میں سے ہو جائیں.[2]
بِلِسَانٍ عَرَبِيّٖ مُّبِينٖ
آیت ۲۶:۱۹۵ کھولیںصاف عربی زبان میں ہے.
وَإِنَّهُۥ لَفِي زُبُرِ ٱلۡأَوَّلِينَ
آیت ۲۶:۱۹۶ کھولیںاگلے نبیوں کی کتابوں میں بھی اس قرآن کا تذکره ہے.[1]
أَوَلَمۡ يَكُن لَّهُمۡ ءَايَةً أَن يَعۡلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُاْ بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ
آیت ۲۶:۱۹۷ کھولیںکیا انہیں یہ نشانی کافی نہیں کہ حقانیت قرآن کو تو بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں.[1]
وَلَوۡ نَزَّلۡنَٰهُ عَلَىٰ بَعۡضِ ٱلۡأَعۡجَمِينَ
آیت ۲۶:۱۹۸ کھولیںاور اگر ہم اسے کسی عجمی شخص پر نازل فرماتے.
فَقَرَأَهُۥ عَلَيۡهِم مَّا كَانُواْ بِهِۦ مُؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۹۹ کھولیںپس وه ان کے سامنے اس کی تلاوت کرتا تو یہ اسے باور کرنے والے نہ ہوتے.[1]
كَذَٰلِكَ سَلَكۡنَٰهُ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُجۡرِمِينَ
آیت ۲۶:۲۰۰ کھولیںاسی طرح ہم نے گناہگاروں کے دلوں میں اس انکار کو داخل کر دیا ہے.[1]
لَا يُؤۡمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُاْ ٱلۡعَذَابَ ٱلۡأَلِيمَ
آیت ۲۶:۲۰۱ کھولیںوه جب تک دردناک عذابوں کو ملاحظہ نہ کرلیں ایمان نہ ﻻئیں گے.
فَيَأۡتِيَهُم بَغۡتَةٗ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُونَ
آیت ۲۶:۲۰۲ کھولیںپس وه عذاب ان کو ناگہاں آجائے گا انہیں اس کا شعور بھی نہ ہو گا.
فَيَقُولُواْ هَلۡ نَحۡنُ مُنظَرُونَ
آیت ۲۶:۲۰۳ کھولیںاس وقت کہیں گے کہ کیا ہمیں کچھ مہلت دی جائے گی؟[1]
أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ
آیت ۲۶:۲۰۴ کھولیںپس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟[1]
أَفَرَءَيۡتَ إِن مَّتَّعۡنَٰهُمۡ سِنِينَ
آیت ۲۶:۲۰۵ کھولیںاچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُواْ يُوعَدُونَ
آیت ۲۶:۲۰۶ کھولیںپھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.