صفحہ ۳۷۴
الشعراء
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوطٍ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۲۶:۱۶۰ کھولیںقوم لوط[1] نے بھی نبیوں کو جھٹلایا.
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ أَخُوهُمۡ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت ۲۶:۱۶۱ کھولیںان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۲۶:۱۶۲ کھولیںمیں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت ۲۶:۱۶۳ کھولیںپس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۱۶۴ کھولیںمیں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.
أَتَأۡتُونَ ٱلذُّكۡرَانَ مِنَ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۱۶۵ کھولیںکیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو.
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمۡ رَبُّكُم مِّنۡ أَزۡوَٰجِكُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٌ عَادُونَ
آیت ۲۶:۱۶۶ کھولیںاور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالیٰ نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو[1] ، بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے.[2]
قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ
آیت ۲۶:۱۶۷ کھولیںانہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.[1]
قَالَ إِنِّي لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلۡقَالِينَ
آیت ۲۶:۱۶۸ کھولیںآپ نے فرمایا، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں.
رَبِّ نَجِّنِي وَأَهۡلِي مِمَّا يَعۡمَلُونَ
آیت ۲۶:۱۶۹ کھولیںمیرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.
فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥٓ أَجۡمَعِينَ
آیت ۲۶:۱۷۰ کھولیںپس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
آیت ۲۶:۱۷۱ کھولیںبجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]
ثُمَّ دَمَّرۡنَا ٱلۡأٓخَرِينَ
آیت ۲۶:۱۷۲ کھولیںپھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.
وَأَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِم مَّطَرٗاۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلۡمُنذَرِينَ
آیت ۲۶:۱۷۳ کھولیںاور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.[1]
إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗۖ وَمَا كَانَ أَكۡثَرُهُم مُّؤۡمِنِينَ
آیت ۲۶:۱۷۴ کھولیںیہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
آیت ۲۶:۱۷۵ کھولیںبیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.
كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ
آیت ۲۶:۱۷۶ کھولیںاَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا
إِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
آیت ۲۶:۱۷۷ کھولیںجبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟
إِنِّي لَكُمۡ رَسُولٌ أَمِينٞ
آیت ۲۶:۱۷۸ کھولیںمیں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.
فَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
آیت ۲۶:۱۷۹ کھولیںاللہ کا خوف کھاؤ اور میری فرمانبرداری کرو.
وَمَآ أَسۡـَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۖ إِنۡ أَجۡرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ
آیت ۲۶:۱۸۰ کھولیںمیں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا، میرا اجر تمام جہانوں کے پالنے والے کے پاس ہے.
۞أَوۡفُواْ ٱلۡكَيۡلَ وَلَا تَكُونُواْ مِنَ ٱلۡمُخۡسِرِينَ
آیت ۲۶:۱۸۱ کھولیںناپ پورا بھرا کرو کم دینے والوں میں شمولیت نہ کرو.[1]
وَزِنُواْ بِٱلۡقِسۡطَاسِ ٱلۡمُسۡتَقِيمِ
آیت ۲۶:۱۸۲ کھولیںاور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.[1]
وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ
آیت ۲۶:۱۸۳ کھولیںلوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]