الشعراء ⁦۲۶:۱۸۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۴ · پارہ ۱۹

وَلَا تَبۡخَسُواْ ٱلنَّاسَ أَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ

Wala tabkhasoo annasaashyaahum wala taAAthaw fee al-ardimufsideen

تراجم

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو[1] بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی لوگوں کو دیتے وقت ناپ یا تول میں کمی مت کرو۔
  2. یعنی اللہ کی نافرمانی مت کرو، اس سے زمین میں فساد پھیلتا ہے۔ بعض نے اس سے مراد وہ رہزنی لے لی ہے، جس کا ارتکاب بھی یہ قوم کرتی تھی۔ جیسا کہ دوسرے مقام پر ہے، «وَلا تَقْعُدُوا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوعِدُونَ» (الأعراف: 86) ”راستوں میں لوگوں کو ڈرانے کے لیے مت بیٹھو“۔ (ابن کثیر)۔

اور لوگوں کو ان کی چیزیں گھٹا کر نہ دیا کرو، اور زمین میں فساد مچاتے مت پھرو۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ لوگ مسافروں کو لوٹنے کے لیے ڈاکے بھی ڈالتے تھے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  2. تَبْخَسُوا۟tabkhasūتم کم کرکے دو
    مادہ
    بخس
    اصل لفظ
    يَبْخَسْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
    مادہ
    انس
    اصل لفظ
    ناس
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. أَشْيَآءَهُمْashyāahumان کی اشیاء۔ چیزیں
    مادہ
    شيا
    اصل لفظ
    شَىْء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  6. تَعْثَوْا۟taʿthawتم فساد کرو
    مادہ
    عثو
    اصل لفظ
    تَعْثَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. مُفْسِدِينَmuf'sidīnaمفسد بن کر
    مادہ
    فسد
    اصل لفظ
    مُفْسِد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو (۱) بےباکی کے ساتھ زمین میں فساد نہ مچاتے پھرو۔(۲) ١٨٣۔١ یعنی لوگوں کو دیتے وقت ناپ یا تول میں کمی مت کرو۔ ۸۳۔۲ یعنی اللہ کی نافرمانی مت کرو اس سے زمین میں فساد پھیلتا ہے بعض نے اس سے مراد وہ رہزنی لی ہے جس کا ارتکاب بھی یہ قوم کرتی تھی جیسا کہ دوسرے مقام پر ہے۔ ( وَلَا تَقْعُدُوْا بِكُلِّ صِرَاطٍ تُوْعِدُوْنَ) 7۔ الاعراف:86)۔ راستوں میں لوگوں کو ڈرانے کے لیے مت بیٹھو۔ ابن کثیر۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan