الشعراء ۲۶:۱۷۱
إِلَّا عَجُوزٗا فِي ٱلۡغَٰبِرِينَ
Illa AAajoozan fee alghabireen
تراجم
بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.[1]
- اس سے مراد حضرت لوط (عليه السلام) کی بوڑھی بیوی ہے جو مسلمان نہیں ہوئی تھی، چنانچہ وہ بھی اپنی قوم کے ساتھ ہی ہلاک کردی گئی۔
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں میں شامل رہی۔ [1]
- : اس سے مراد خود حضرت لوط ؑ کی بیوی ہے جو ایمان لانے کے بجائے اپنی بدکردار قوم کا ساتھ دیتی تھی۔ جب عذاب آنے سے پہلے حضرت لوط ؑ کو شہر سے باہر نکلنے کا حکم ہوا تو یہ عورت اللہ تعالیٰ ہی کے حکم سے پیچھے رہ گئی تھی، اور جب بستی والوں پر عذاب آیا تو یہ بھی اس کا شکار ہوئی۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
بجز ایک بڑھیا کے وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی (١) ١٧١۔١ اس سے مراد حضرت لوط علیہ السلام کی بوڑھی بیوی ہے جو مسلمان نہیں ہوئی تھی، چنانچہ وہ بھی اپنی قوم کے ساتھ ہلاک کردی گئی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan