الشعراء ⁦۲۶:۱۷۶⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۴ · پارہ ۱۹

كَذَّبَ أَصۡحَٰبُ لۡـَٔيۡكَةِ ٱلۡمُرۡسَلِينَ

Kaththaba as-habual-aykati almursaleen

تراجم

اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

Urdu - Muhammad Junagarhi

ایکہ کے باشندوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : ایکہ اصل میں گھنے جنگل کو کہتے ہیں۔ حضرت شعیب ؑ جس قوم کی طرف بھیجے گئے تھے، وہ ایسے ہی گھنے جنگل کے پاس واقع تھی، بعض مفسرین نے کہا ہے کہ اسی بستی کا نام مدین تھا، اور بعض کا کہنا ہے کہ یہ مدین کے علاوہ کوئی اور بستی تھی، اور حضرت شعیب ؑ اس کی طرف بھی بھیجے گئے تھے۔ اس قوم کا واقعہ سورة اعراف : 85 تا 93 میں گذر گیا ہے۔ تفصیلات کے لیے ان آیات کے حواشی ملاحظہ فرمائیے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَذَّبَkadhabaجھٹلایا
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كَذَّبَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. أَصْحَٰبُaṣḥābuوالوں نے
    مادہ
    صحب
    اصل لفظ
    أَصْحاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  3. لْـَٔيْكَةِal'aykatiایکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَيْكَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلْمُرْسَلِينَl-mur'salīnaرسولوں کو
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    مُرْسَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

شیعب (علیہ السلام) یہ لوگ مدین کے رہنے والے تھے۔ حضرت شعیب (علیہ السلام) بھی ان ہی میں تھے آپ کو ان کا بھائی صرف اس لئے نہیں کہا گیا کہ اس آیت میں ان لوگوں کی نسبت ایکہ کی طرف کی ہے۔ جسے یہ لوگ پوجتے تھے۔ ایکہ ایک درخت تھا یہی وجہ ہے کہ جیسے اور نبیوں کی ان کی امتوں کا بھائی فرمایا گیا انہیں ان کا بھائی نہیں کہا گیا ورنہ یہ لوگ بھی انہی کی قوم میں سے تھے۔ بعض لوگ جن کے ذہن کی رسائی اس نکتے تک نہیں ہوئی وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ آپ کی قوم میں سے نہ تھے۔ اس لئے حضرت شعیب (علیہ السلام) کو انکا بھائی فرمایا گیا یہ اور ہی قوم تھی۔ شعیب (علیہ السلام) اپنی قوم کی طرف بھی بھیجے گئے تھے اور ان لوگوں کی طرف بھی۔ بعض کہتے ہیں کہ ایک تیسری امت کی طرف بھی آپ کی بعثت ہوئی تھی۔ چناچہ حضرت عکرمہ (رح) سے مروی ہے کہ کسی نبی کو اللہ تعالیٰ نے دو مرتبہ نہیں بھیجا سوائے حضرت شعیب (علیہ السلام) کے کہ ایک مرتبہ انہیں مدین والوں کی طرف بھیجا اور ان کی تکذیب کی وجہ سے انہیں ایک چنگھاڑ کے ساتھ ہلاک کردیا۔ اور دوبارہ انہیں ایکہ والوں کی طرف بھیجا اور ان کی تکذیب کی وجہ ان پر سائے والے دن کا عذاب آیا اور وہ برباد ہوئے۔ لیکن یاد رہے کہ اس کے راویوں میں ایک راوی اسحاق بن بشر کاہلی ہے جو ضعیف ہے۔ قتادۃ (رح) کا قول ہے کہ اصحاب رس اور اصحاب ایکہ قوم شعیب ہے اور ایک بزرگ فرماتے ہیں اصحاب ایکہ اور اصحاب مدین ایک ہی ہے۔ واللہ اعلم۔ ابن عساکر میں ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں اصحاب مدین اور اصحاب ایکہ دو قومیں ہیں ان دونوں نے امتوں کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی حضرت شعیب (علیہ السلام) کو بھیجا تھا لیکن یہ حدیث غریب ہے اور اسکے مرفوع ہونے میں کلام ہے بہت ممکن ہے کہ یہ موقوف ہی ہو۔ صحیح امر یہی ہے کہ یہ دونوں ایک ہی امت ہے۔ دونوں جگہ ان کے وصف الگ الگ بیان ہوئے ہیں مگر وہ ایک ہی ہے۔ اس کی ایک بڑی دلیل یہ بھی ہے کہ دونوں قصوں میں حضرت شعیب (علیہ السلام) کا وعظ ایک ہی ہے دونوں کو ناپ تول صحیح کرنے کا حکم دیا ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir