الشعراء ⁦۲۶:۱۶۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۴ · پارہ ۱۹

قَالُواْ لَئِن لَّمۡ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُخۡرَجِينَ

Qaloo la-in lam tantahi yalootu latakoonanna mina almukhrajeen

تراجم

انہوں نے جواب دیاکہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی حضرت لوط (عليه السلام) کے وعظ و نصیحت کے جواب میں اس نے کہاکہ تو بڑا پاک باز بنا پھرتا ہے۔ یاد رکھنا اگر تو باز نہ آیا تو ہم اپنی بستی میں تجھے رہنے ہی نہ دیں گے۔ آج بھی بدیوں کا اتنا غلبہ اور بدوں کا اتنا زور ہے کہ نیکی منہ چھپائے پھرتی ہے، اور نیکوں کے لیےعرصہ حیات تنگ کردیاگیا ہے۔

کہنے لگے : لوط ! اگر تم باز نہ آئے تو تم بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤ گے جنہیں (بستی سے) نکال باہر کیا جاتا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. لَئِنla-inالبتہ اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · حرفِ شرط
  3. لَّمْlamنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. تَنتَهِtantahiتو باز آیا
    مادہ
    نهي
    اصل لفظ
    انتَهَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  5. يَٰلُوطُyālūṭuاے لوط
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لُوط
    قسمِ کلمہ
    حرفِ ندا · اسمِ علم
  6. لَتَكُونَنَّlatakūnannaالبتہ ت ضرور ہوجا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · لامِ تاکید
  7. مِنَminaسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْمُخْرَجِينَl-mukh'rajīnaنکالے جانے والوں میں (سے)
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    مُخْرَج
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا (١) ١٦٧۔١ یعنی حضرت لوط علیہ السلام کے وعظ نصیحت کے جواب میں انہوں نے کہا تو بڑا پاک باز بنا پھرتا ہے۔ یاد رکھنا اگر تو باز نہ آیا تو ہم اپنی بستی میں تجھے رہنے ہی نہیں دیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan