الشعراء ⁦۲۶:۲۰۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۵ · پارہ ۱۹

أَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُونَ 

AfabiAAathabina yastaAAjiloon

تراجم

پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ اشارہ ہے ان کے مطالبے کی طرف جو اپنے پیغمبر سے کرتے رہے ہیں کہ اگر تو سچا ہےتو عذاب لے آ۔

تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں ؟ [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : اوپر عذاب کا جو ذکر آیا، اس کو سن کر کافر لوگ مذاق اڑانے کے انداز میں یہ کہتے تھے کہ اگر ہم پر عذاب ہونا ہے تو ابھی جلدی ہوجائے۔ یہ آیات اس کا جواب ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے فوراً کسی پر عذاب نازل نہیں کرتا، بلکہ اس کے پاس ایسے رہنما بھیجتا ہے جو اسے خبر دار کریں، اور پھر اسے مہلت دیتا ہے کہ وہ اگر حق کو قبول کرنا چاہے تو کرلے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. أَفَبِعَذَابِنَاafabiʿadhābināکیا پھر ہمارے عذاب کے ساتھ
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ زائد · حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  2. يَسْتَعْجِلُونَyastaʿjilūnaوہ جلدی مچا رہے ہیں
    مادہ
    عجل
    اصل لفظ
    اسْتَعْجَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

پس کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں (١) ٢٠٤۔١ یہ اشارہ ہے ان کے مطالبے کی طرف جو اپنے پیغمبر سے کرتے رہے ہیں کہ اگر تو سچا ہے تو عذاب لے آ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan