الشعراء ⁦۲۶:۱۹۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۳۷۵ · پارہ ۱۹

نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلۡأَمِينُ

Nazala bihi arroohu al-ameen

تراجم

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. کفار مکہ نے قرآن کےوحی الٰہی اور منزل من اللہ ہونے کا انکار کیا اور اسی بنا پر رسالت محمدیہ اور دعوت محمدیہ کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان کرکے یہ واضح کیاکہ یہ قرآن یقیناً وحی الٰہی ہے اور محمد (صلى الله عليه وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پیغمبر جو پڑھ سکتا نہ لکھ سکتا ہے۔ گزشتہ انبیا اور قوموں کے واقعات کس طرح بیان کرسکتا تھا؟ اس لیے یہ قرآن یقیناً اللہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے جسے ایک امانت دار فرشتہ یعنی جبرائیل (عليه السلام) لے کر آئے۔

امانت دار فرشتہ اسے لے کر اترا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. نَزَلَnazalaاتارا
    مادہ
    نزل
    اصل لفظ
    نَزَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. بِهِbihiاس کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلرُّوحُl-rūḥuروح
    مادہ
    روح
    اصل لفظ
    رُوح
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. ٱلْأَمِينُl-amīnuالامین - امانت دار روح نے
    مادہ
    امن
    اصل لفظ
    أَمِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے (١) ١٩٣۔١ کفار مکہ نے قرآن کے وحی الٰہی اور منزل من اللہ ہونے کا انکار کیا اور اسی بنا پر رسالت محمدیہ اور دعوت محمدیہ کا انکار کیا۔ اللہ تعالٰی نے انبیا علیہم السلام کے واقعات بیان کرکے یہ واضح کیا کہ یہ قرآن یقینا وحی الٰہی ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے سچے رسول ہیں۔ کیونکہ اگر ایسا نہ ہوتا تو یہ پیغمبر جو پڑھ سکتا ہے نہ لکھ سکتا ہے گزشتہ انبیاء اور قوموں کے واقعات کس طرح بیان کر سکتا تھا؟ اس لئے یہ قرآن یقینا اللہ رب العالمین ہی کی طرف سے نازل کردہ ہے جسے ایک امانت دار فرشتہ جبرائیل علیہ السلام لے کر آئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan