الضحى
Ad-Dhuhaa
ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi · سورت کھولیں
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَٱلضُّحَىٰ
آیت ۹۳:۱ کھولیںقسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]
- چاشت ( ضُحًى) اس وقت کو کہتے ہیں، جب سورج بلند ہوتا ہے۔ یہاں مراد پورا دن ہے۔
وَٱلَّيۡلِ إِذَا سَجَىٰ
آیت ۹۳:۲ کھولیںاور قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]
- سَجَى کے معنی ہیں سکن، جب ساکن ہو جائے۔ یعنی جب اندھیرا مکمل چھا جائے، کیونکہ اس وقت ہر چیز ساکن ہو جاتی ہے۔
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ
آیت ۹۳:۳ کھولیںنہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وه بیزار ہو گیا ہے.[1]
- جیسا کہ کافر سمجھ رہے ہیں۔
وَلَلۡأٓخِرَةُ خَيۡرٞ لَّكَ مِنَ ٱلۡأُولَىٰ
آیت ۹۳:۴ کھولیںیقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہوگا.[1]
- یا آخرت دنیا سے بہتر ہے۔ دونوں مفہوم معانی کے اعتبار سے صحیح ہیں۔
وَلَسَوۡفَ يُعۡطِيكَ رَبُّكَ فَتَرۡضَىٰٓ
آیت ۹۳:۵ کھولیںتجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (وخوش) ہو جائے گا.[1]
- اس سے دنیا کی فتوحات اور آخرت کا اجر وثواب مراد ہے۔ اس میں وہ حق شفاعت بھی داخل ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنی امت کے گناہ گاروں کے لئے ملے گا۔
أَلَمۡ يَجِدۡكَ يَتِيمٗا فَـَٔاوَىٰ
آیت ۹۳:۶ کھولیںکیا اس نے تجھے یتیم پا کر جگہ نہیں دی.[1]
- یعنی باپ کے سہارے سے بھی تو محروم تھا، ہم نے تیری دست گیری اور چارہ سازی کی۔
وَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ
آیت ۹۳:۷ کھولیںاور تجھے راه بھوﻻ پا کر ہدایت نہیں دی.[1]
وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ
آیت ۹۳:۸ کھولیںاور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]
- تونگر کا مطلب ہے، اپنے سوا تجھ کو ہر ایک سے بےنیاز کر دیا، پس تو فقر میں صابر اور غنا میں شاکر رہا۔ جیسے خود نبی (صلى الله عليه وسلم) کا بھی فرمان ہے کہ تونگری، ساز وسامان کی کثرت کا نام نہیں ہے، اصل تونگری دل کی تونگری ہے۔ ( صحيح مسلم، كتاب الزكاة، باب ليس الغنى عن كثرة العرض ) ۔
فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ
آیت ۹۳:۹ کھولیںپس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]
- بلکہ اس کے ساتھ نرمی واحسان کا معاملہ کر۔
وَأَمَّا ٱلسَّآئِلَ فَلَا تَنۡهَرۡ
آیت ۹۳:۱۰ کھولیںاور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ.[1]
- یعنی اس سے سختی اور تکبر نہ کر، اور نہ درشت اور تلخ لہجہ اختیار کر۔ بلکہ جواب بھی دینا ہو تو پیار اور محبت سے دو۔
وَأَمَّا بِنِعۡمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثۡ
آیت ۹۳:۱۱ کھولیںاور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا ره.[1]
- یعنی اللہ نے تجھ پر جو احسانات کئے ہیں، مثلاً ہدایت اور رسالت ونبوت سے نوازا، یتیمی کے باوجود تیری کفالت وسرپرستی کا انتظام کیا۔ تجھے قناعت وتونگری عطا کی وغیرہ۔ انہیں جذبات تشکر وممنونیت کے ساتھ بیان کرتا رہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے انعامات کا تذکرہ اور ان کا اظہار اللہ کو پسند ہے لیکن تکبر اور فخر کے طور پر نہیں بلکہ اللہ کے فضل وکرم اور اس کے احسان سے زیر بار ہوتے ہوئے اور اس کی قدرت وطاقت سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں وہ ہمیں ان نعمتوں سے محروم نہ کر دے۔