صفحہ ۲۶۴

الحجر ⁦۱۵:۳۲⁩ – الحجر ⁦۱۵:۵۱⁩ · پارہ ۱۴

اس صفحے سے آغاز: حزب ۲۷، چوتھائی ۲

الحجر

  1. قَالَ يَٰٓإِبۡلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّٰجِدِينَ

    آیت ⁦۱۵:۳۲⁩ کھولیں

    (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟

  2. قَالَ لَمۡ أَكُن لِّأَسۡجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقۡتَهُۥ مِن صَلۡصَٰلٖ مِّنۡ حَمَإٖ مَّسۡنُونٖ

    آیت ⁦۱۵:۳۳⁩ کھولیں

    وه بوﻻ کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجده کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے.[1]

  3. قَالَ فَٱخۡرُجۡ مِنۡهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٞ

    آیت ⁦۱۵:۳۴⁩ کھولیں

    فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے.

  4. وَإِنَّ عَلَيۡكَ ٱللَّعۡنَةَ إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلدِّينِ

    آیت ⁦۱۵:۳۵⁩ کھولیں

    اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک.

  5. قَالَ رَبِّ فَأَنظِرۡنِيٓ إِلَىٰ يَوۡمِ يُبۡعَثُونَ

    آیت ⁦۱۵:۳۶⁩ کھولیں

    کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.

  6. قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلۡمُنظَرِينَ

    آیت ⁦۱۵:۳۷⁩ کھولیں

    فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے.

  7. إِلَىٰ يَوۡمِ ٱلۡوَقۡتِ ٱلۡمَعۡلُومِ

    آیت ⁦۱۵:۳۸⁩ کھولیں

    روز مقرر کے وقت تک کی.

  8. قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغۡوَيۡتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَأُغۡوِيَنَّهُمۡ أَجۡمَعِينَ

    آیت ⁦۱۵:۳۹⁩ کھولیں

    (شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی.

  9. إِلَّا عِبَادَكَ مِنۡهُمُ ٱلۡمُخۡلَصِينَ 

    آیت ⁦۱۵:۴۰⁩ کھولیں

    سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں.

  10. قَالَ هَٰذَا صِرَٰطٌ عَلَيَّ مُسۡتَقِيمٌ

    آیت ⁦۱۵:۴۱⁩ کھولیں

    ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.[1]

  11. إِنَّ عِبَادِي لَيۡسَ لَكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطَٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلۡغَاوِينَ

    آیت ⁦۱۵:۴۲⁩ کھولیں

    میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں[1] ، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.

  12. وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوۡعِدُهُمۡ أَجۡمَعِينَ

    آیت ⁦۱۵:۴۳⁩ کھولیں

    یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.[1]

  13. لَهَا سَبۡعَةُ أَبۡوَٰبٖ لِّكُلِّ بَابٖ مِّنۡهُمۡ جُزۡءٞ مَّقۡسُومٌ

    آیت ⁦۱۵:۴۴⁩ کھولیں

    جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.[1]

  14. إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ

    آیت ⁦۱۵:۴۵⁩ کھولیں

    پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.[1]

  15. ٱدۡخُلُوهَا بِسَلَٰمٍ ءَامِنِينَ

    آیت ⁦۱۵:۴۶⁩ کھولیں

    (ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.[1]

  16. وَنَزَعۡنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنۡ غِلٍّ إِخۡوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ

    آیت ⁦۱۵:۴۷⁩ کھولیں

    ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے[1] ، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.

  17. لَا يَمَسُّهُمۡ فِيهَا نَصَبٞ وَمَا هُم مِّنۡهَا بِمُخۡرَجِينَ

    آیت ⁦۱۵:۴۸⁩ کھولیں

    نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے.

  18. ۞نَبِّئۡ عِبَادِيٓ أَنِّيٓ أَنَا ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

    آیت ⁦۱۵:۴۹⁩ کھولیں

    میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے واﻻ اور بڑا ہی مہربان ہوں.

  19. وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ ٱلۡعَذَابُ ٱلۡأَلِيمُ 

    آیت ⁦۱۵:۵۰⁩ کھولیں

    اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت دردناک ہیں.

  20. وَنَبِّئۡهُمۡ عَن ضَيۡفِ إِبۡرَٰهِيمَ

    آیت ⁦۱۵:۵۱⁩ کھولیں

    انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو.