الحجر ⁦۱۵:۴۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۶۴ · پارہ ۱۴

وَنَزَعۡنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنۡ غِلٍّ إِخۡوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٖ مُّتَقَٰبِلِينَ

WanazaAAna ma fee sudoorihimmin ghillin ikhwanan AAala sururin mutaqabileen

تراجم

ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے[1] ، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. دنیا میں ان کے درمیان جو آپس میں حسد اور بغض و عداوت کے جذبات رہے ہوں گے، وہ ان کے سینوں سے نکال دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے کے بارے میں ان کے آئینے کی طرح صاف اور شفاف ہوں گے۔

ان کے سینوں میں جو کچھ رنجش ہوگی، اسے ہم نکال پھینکیں گے، [1] وہ بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے اونچی نشستوں پر بیٹھے ہوں گے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی دنیا میں ان حضرات کے درمیان اگر کوئی رنجش رہی ہو تو جنت میں پہنچنے کے بعد اللہ تعالیٰ وہ ان کے دلوں سے نکال دیں گے

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَنَزَعْنَاwanazaʿnāاور ہم نکال دیں گے
    مادہ
    نزع
    اصل لفظ
    نَزَعَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. صُدُورِهِمṣudūrihimان کے سینوں میں ہے
    مادہ
    صدر
    اصل لفظ
    صَدْر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. مِّنْminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  6. غِلٍّghillinبغض میں (سے )
    مادہ
    غلل
    اصل لفظ
    غِلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. إِخْوَٰنًاikh'wānanبھائی بھائی بن کے
    مادہ
    اخو
    اصل لفظ
    أَخ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. عَلَىٰʿalāپر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. سُرُرٍsururinتختوں پر
    مادہ
    سرر
    اصل لفظ
    سُرُر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. مُّتَقَٰبِلِينَmutaqābilīnaآمنے سامنے ہوں گے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    مُتَقابِل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش و کینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے (١) وہ بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہونگے۔ ٤٧۔١ دنیا میں ان کے درمیان جو آپس میں حسد اور بغض و عداوت کے جذبات رہے ہوں گے، وہ ان کے سینوں سے نکال دیئے جائیں گے اور ایک دوسرے کے بارے میں ان کے آئینے کی طرح صاف اور شفاف ہوں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan