الهمزة

Al-Humaza

سورت ۱۰۴ · آیات: ۹ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ

    آیت ⁦۱۰۴:۱⁩ کھولیں

    بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.[1]

  2. ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ

    آیت ⁦۱۰۴:۲⁩ کھولیں

    جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.[1]

  3. يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ

    آیت ⁦۱۰۴:۳⁩ کھولیں

    وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]

  4. كَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ

    آیت ⁦۱۰۴:۴⁩ کھولیں

    ہرگز نہیں[1] یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.[2]

  5. وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ

    آیت ⁦۱۰۴:۵⁩ کھولیں

    اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟[1]

  6. نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ

    آیت ⁦۱۰۴:۶⁩ کھولیں

    وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.

  7. ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ

    آیت ⁦۱۰۴:۷⁩ کھولیں

    جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.[1]

  8. إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ

    آیت ⁦۱۰۴:۸⁩ کھولیں

    وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.[1]

  9. فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ

    آیت ⁦۱۰۴:۹⁩ کھولیں

    بڑے بڑے ستونوں میں.