الهمزة ۱۰۴:۳
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ
Yahsabu anna malahu akhladah
تراجم
وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.[1]
- أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔
وہ سمجھتا ہے کہ اسکا مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔ [1]
- : جائز طریقہ سے مال حاصل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے لیکن اس کی ایسی محبت کہ ہر وقت انسان اسی کی گنتی میں لگا رہے، اسے گناہ پر آمادہ کردیتی ہے اور جب کسی شخص پر مال کی محبت اس طرح سوار ہوجائے تو وہ یہ سمجھتا ہے کہ میری ہر مشکل اسی مال کے ذریعہ آسان ہوگی اور موت سے غافل ہو کر دنیا داری کے منصوبے اس طرح بناتا رہتا ہے جیسے یہ مال اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
لفظ بہ لفظ
تفسیر
وہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا۔ ٣۔١اخلدہ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ"اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا" یعنی یہ مال، جسے وہ جمع کر کے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan